بانی پی ٹی آئی‘ بشریٰ کو اڈیالہ سے راولپنڈی منتقل کرنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرکے راولپنڈی کے کسی علاقے میں منتقل کرنے کا امکان ہے یہ منتقلی توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ ہونے کے بعد کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 26 جولائی 2025ء کو ڈی آئی جی جیلخانہ جات راولپنڈی نے نئی جگہ پر جیل کا 40 رکنی عملہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 31 جولائی تک مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے بتایا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کیلئے راولپنڈی میں قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کی گئی ہے خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلئے گئے ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے خصوصی جیل کے امور ڈی ایس پی پریزن عامر فیاض بھٹی کو سونپے گئے ہیں خصوصی جیل میں اٹک، چکوال اور جہلم کی ڈسٹرکٹ جیلوں سے تقریبا 40 اہکاروں کاتبادلہ کیا گیا ہے ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رؤف نے عملے کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا خصوصی جیل کے سکیورٹی سمیت تمام لوازمات پورے کرلئے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی خصوصی جیل
پڑھیں:
کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی۔
شہر میں جنوب مغرب سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج تا اتوار کراچی میں صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔