وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا ، سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ حل کریں گے، ہم جمہوریت اورملک کومضبوط کریں گے، ہمارااتحاد نظریاتی اورنیک نیتی کی بنیاد پر ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے اقوام متحدہ تک کامیابیاں مل رہی ہے،ہمارااتحاد جمہوریت اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام کوخادم الحرمین الشریفین نے محافظین حرمین شریفین بنادیا ہے۔قبل ازیں سیدنویدقمرنے نکتہ اعتراض پرکہاکہ اس وقت ہماراملک بہت بڑے سیلاب کی صورتحال کاسامناکررہاہے،میرے اپنے حلقے میں درمیانے درجے کاسیلاب ہے،بہت سارے دیہات اوراراضی زیرآب ہے جس پرفصلیں کھڑی تھیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ نہ صرف پریشان ہیں بلکہ ملکی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ مشکل میں پھنسے افراد کے لیے حکومت اورقیادت کیاکررہی ہے اوران کوکیاریلیف مل رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ایک رپورٹ آئی ہے جس میں ایف اے او نے کہاہے کہ ربیع کی فصلوں کونقصان ہوگا، اس وقت بحالی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ تقریریں کرنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،ان لوگوں پررحم کیا جائے جن کی ذمہ داری ہم پرآئی ہے۔ سید نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ چنددنوں میں جوبیانات آئے ہیں اورجس سطح پربات چلی گئی ہے وہ کسی صورت مناسب نہیں ، بلاول بھٹوزرداری متاثرہ علاقوں میں گئے اورانہوں نے وزیراعلی پنجاب کی تعریف بھی کی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ماضی قریب میں یہ پہلا سیلاب تھا، سندھ اس سے ہرسال متاثرہوتاہے، ہم نے سیلاب سے یہ سبق سیکھا ہے کہ سیلاب کے بعد لوگوں کی زندگی کی فوری بحالی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اگرعالمی بینک کے تعاون سے سندھ میں سیلاب کے بعد گھروں کی تعمیرکامنصوبہ کامیاب ہواہے تواس کے بعد دیگرادارے بھی معاونت کیلئے سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اتحادی ہونے کے ناطے مشورہ دے سکتے ہیں اس پرتنقید نہیں ہونی چاہیے،لوگوں کی پریشانیاں دورہونی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وزیراعلی پنجاب کی تقریر پرافسوس ہوا، دریائے سندھ پورے ملک کاہے اوراس سے پوراملک فائدہ اٹھاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں ہمارے لئے مشکل ہورہاہے کہ ہم حکومتی بینچوں پربیٹھے رہیں ، اگرعزت سے ہماری بات سنی جائے توہم ساتھ دیں گے۔انہوں نے اس موقع پرپی پی پی کے اراکین کے ہمراہ ایوان سے واک آئوٹ بھی کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ

پڑھیں:

سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرمیلا فاروقی کے بیانات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سالہ دور حکومت کے باوجود 17 عوامی فلاحی منصوبے بھی نہیں گنوا سکتی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔ مریم نواز نے عوامی خدمت کے کئی انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں جن میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 90 ہزار گھر، 80 ہزار سکالرشپس، کسانوں میں ساڑھے 9 ہزار ٹریکٹرز کی تقسیم، طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بائیکس اور جدید ترین لیپ ٹاپس کی فراہمی شامل ہیں۔ مریم نواز کی حکومت کو ابھی دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے مگر کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ "آجائیں، کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ مناظرے کے لیے میں تیار ہوں، سندھ میں ترقی ہو رہی ہے تو نظر کیوں نہیں آتی؟ شرمیلا فاروقی آئیں اور قوم کو دکھائیں۔" عظمٰی بخاری نے کہا کہ کراچی کے عوام بھی لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریف کرتے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پریشانی ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • پنجاب کو سیلاب میں ڈبونے والی مریم نواز کیساتھ عوام نہیں کھڑے: ندیم افضل چن
  • وفاقی حکومت نے درخواست کی کہ نائب وزیرِاعظم کی فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں: اعجاز جاکھرانی
  • مریم نواز کے بیانات کے خلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
  • مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج
  • جیکب آباد ،جے یو آئی کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر سخت ردعمل
  • پیپلز پارٹی کو مریم نواز کی کارکردگی سے خوف آتا ہے‘ عظمیٰ بخاری