پی ٹی آئی نے معین قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کردیا۔
یاد رہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احمد خان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پارٹی کی مکمل حمایت ان کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے نتیجے میں احمد خان بچھر اسمبلی رکنیت اور اپوزیشن لیڈر کے منصب سے محروم ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر
پڑھیں:
ن لیگ سے لفظی جنگ:پیپلز پارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا
حسن علی :پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا.
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لفظی جنگ کے بعد پی پی نے آئندہ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے پیپلز پارٹی کے تمام ارکان کی ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
پیپلز پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی ایوان میں پیپلز پارٹی کے خلاف ن لیگ کی مسلسل تنقید پر آواز اٹھائیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان ایوان میں آواز اٹھانے کے بعد اجلاس سے واک آوٹ کریں گے اور ن لیگ کے خلاف ایوان اور ایوان سے باہر احتجاج کیا جائے گا .