تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے، سابق اپوزیشن لیڈر اس وقت اپنا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں اور پارٹی ان کی غیرموجودگی میں اپوزیشن بینچز کی قیادت کے لیے معین ریاض قریشی پر اعتماد کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری معین ریاض قریشی کو سونپ دی ہے، یہ اعلان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے، ملک احمد بھچر اس وقت اپنا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں اور پارٹی ان کی غیرموجودگی میں اپوزیشن بینچز کی قیادت کے لیے قریشی پر اعتماد کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک احمد بھچر پارٹی کے اہم راہنما ہیں اور تحریک انصاف اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ پارٹی قیادت نے واضح کیا کہ بھچر کی غیر موجودگی وقتی ہے اور وہ جیسے ہی دستیاب ہوں گے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال سکیں گے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی پنجاب اسمبلی کی سیاست میں اہم پیش رفت ہے کیونکہ اپوزیشن کا کردار قانون سازی اور حکومتی پالیسیوں پر نظر رکھنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معین ریاض قریشی اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف میں اپوزیشن

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن