سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وزیر صحت عامر کیانی پی ٹی آئی قیادت پر برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر برس پڑے۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے پی کے کے جلسہ میں جوتے دکھائے گئے، کل جلسہ میں ان کو گالیاں دی گئیں ان پر لعنتیں بھیجی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں تو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ قیادت مخلص نہیں ہے، یہ لوگ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور باہر موج میلہ لگا رہے۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ہم تو گرفتار ہوئے، جیلوں میں گئے، یہ قیادت تو نہ کبھی گرفتار ہوئی اور نہ ہی جیلوں میں گئی۔
عمران خان اسماعیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خود کوشش کر سکتے ہیں، باقی نہ یہ کام علی امین کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس قیادت کے بس کی بات ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عامر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی قیادت کیا کر رہی ہے، ہماری تو خواہش ہے بانی پی ٹی آئی اور سرگرمیوں میں حصہ لیں، ہماری تو کوئی اتنی جدوجہد نہیں ہے ہم نے صرف اپنی زندگیاں خان صاحب کے ساتھ گزاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قومی اثاثہ ہے ہم پارٹی کے فاؤنڈر ممبر ہیں افسوس ہوتا ہے کہ 28 سال بعد پارٹی کی یہ حالت ہے، جو لوگ باہر بیٹھے ہیں وہ اتنے اہل نہیں کہ پارٹی کو چلا سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سابق گورنر سندھ
پڑھیں:
سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے شرمیلا فاروقی کے بیانات پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سالہ دور حکومت کے باوجود 17 عوامی فلاحی منصوبے بھی نہیں گنوا سکتی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صرف ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں سے 50 مکمل ہو چکے ہیں۔ مریم نواز نے عوامی خدمت کے کئی انقلابی منصوبے متعارف کرائے ہیں جن میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 90 ہزار گھر، 80 ہزار سکالرشپس، کسانوں میں ساڑھے 9 ہزار ٹریکٹرز کی تقسیم، طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بائیکس اور جدید ترین لیپ ٹاپس کی فراہمی شامل ہیں۔ مریم نواز کی حکومت کو ابھی دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے مگر کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ "آجائیں، کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں۔ مناظرے کے لیے میں تیار ہوں، سندھ میں ترقی ہو رہی ہے تو نظر کیوں نہیں آتی؟ شرمیلا فاروقی آئیں اور قوم کو دکھائیں۔" عظمٰی بخاری نے کہا کہ کراچی کے عوام بھی لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریف کرتے ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پریشانی ہوتی ہے۔