پی ٹی آئی جلسے میں قیادت کو جوتے اور لعنتیں، عمران اسماعیل و عامر کیانی کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پی ٹی آئی جلسے میں قیادت کو جوتے اور لعنتیں، عمران اسماعیل و عامر کیانی کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے موجودہ پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ لیڈرشپ نہ صرف غیرمخلص ہے بلکہ پارٹی کو درست سمت میں لے جانے کی اہل بھی نہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے جلسے میں پارٹی قیادت کو جوتے دکھائے گئے، گالیاں دی گئیں اور لعنتیں بھیجی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ قیادت مخلص نہیں ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں جبکہ یہ لوگ باہر موج میلہ کرتے رہیں۔ ہم گرفتار بھی ہوئے اور جیلیں بھی کاٹیں، لیکن یہ قیادت نہ کبھی گرفتار ہوئی اور نہ ہی جیل گئی۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوشش ہم خود کر سکتے ہیں، یہ کام نہ علی امین کے بس کا ہے اور نہ موجودہ قیادت کے۔
اسی موقع پر سابق وزیر صحت عامر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی قیادت یہ سوچنے پر مجبور کر رہی ہے کہ پارٹی کس سمت میں جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد دوبارہ سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ ہماری جدوجہد صرف اپنی زندگیاں خان صاحب کے ساتھ گزارنے تک محدود رہی ہے۔ پارٹی ایک قومی اثاثہ ہے اور ہم فاؤنڈر ممبرز ہیں۔ 28 سال بعد پارٹی کی یہ حالت دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ جو لوگ آج باہر بیٹھے ہیں وہ اس قابل نہیں کہ پارٹی کو آگے بڑھا سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل کیخلاف درخواست پر عمران خان کو بڑا ریلیف نہ مل سکاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عمران اسماعیل عامر کیانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔