بھارتی ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیئن کرکٹ کونسل کے سربراہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم محسن نقوی کے ڈٹ جانے کی وجہ سے تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایما پر ٹیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

اُدھر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انعامی تقریب تاخیر کا شکار بھی ہوئی۔ اس دوران محسن نقوی، امپائرز اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اسٹیڈیم پر موجود رہے۔

بھارتی کرکٹرتلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی حیثیت میں اپنے ایوارڈ وصول کیے۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے۔ 

واضح رہے کہ یہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا بدترین موقع ہے جو بھارتی حکومت کی جنگی جنونیت کی وجہ سے دنیا کو دیکھنا پڑ رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محسن نقوی ہٹ دھرمی

پڑھیں:

پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا قابل فخر ہے، محسن نقوی

ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔

 محسن نقوی نے رائزنگ سٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں دبنگ، نڈر اور ناقابل فراموش پرفارمنس قابل تعریف ہے۔

 دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر بھی مبارکباد دی۔

 انہو ں نے کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے,  ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔

 محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق  

 اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ون ڈے سیریزمیں کامیابی پرکرکٹ ٹیم کومبارکباد پیش کی۔
 
 


 
 

متعلقہ مضامین

  • پی سی بی نے سہ فریقی ٹی20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
  • پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا قابل فخر ہے، محسن نقوی
  • ’’فن اینڈ فئیرکی‘‘رنگارنگ ثقافتی تقریب میں پاکستانی فیملیزکی بھرپورشرکت
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں سنگِ میل عبور کر لیا