وینزویلا کی امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وینزویلا نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے فوجی کارروائی کی گئی تو وہ زمینی، ہوائی اور بحری فورسز کے ساتھ ساتھ پولیس اور شہری اسکواڈز کو بھی وسیع پیمانے پر بارڈر پر تعینات کرے گا۔
وینزویلا کے دفاعی وزیر ولادیمیر پادرینو نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ تیاری اِس وقت کی جا رہی ہے جب امریکی ایئرکرافٹ کیریئر کیریبین سمندر میں پہنچ کر تناؤ کو بڑھا رہا ہے اور وینزویلا کی حکومت اِسے امریکا کی جانب سے ممکنہ فوجی مداخلت کا اشارہ سمجھ قرار دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی بحریہ کی رِی اِنفورسڈ فورس میں سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز بھی شامل ہے، امریکا نے اِسے حال ہی میں کیریبین سمندر میں تعینات کیا ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی منشیات کی سمگلنگ روکنے اور ملک کی حفاظت کے لیے ہے جبکہ وینزویلا حکومت نے اس اقدام کو نوآبادیاتی عزائم کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پیوٹن نے جوہری تجربے کی تیاری کا حکم دے دیا‘ روسی وزارت خارجہ کی تصدیق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-28
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربے کی تیاری سے متعلق حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔روسی خبر رساں ایجنسی ’تاس‘ (TASS) کے مطابق سرگئی لاوروف نے کہا کہ5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران صدر پیوٹن کی ہدایت پر عمل جاری ہے اور نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔یہ حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر متوقع اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے امریکا کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا۔لاوروف نے کہا کہ روس کو امریکا کی جانب سے ٹرمپ کے حکم کی کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی۔