کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں، میں سب سنبھال لوں گا، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں، میں سب سنبھال لوں گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھجوائے گئے پیغام میں کہا کہ کھل کر بھارتی ٹیم کا مقابلہ کریں۔ اور جو چاہیں کریں۔ میں سب کچھ سنبھال لوں گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔
فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت شاندار ہو گا۔ ٹیم کے جذبے پر فخر ہے۔ اور امید ہے کہ کھلاڑی آج اچھا پرفارم کریں گے۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑے مقابلے کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ہم پرفیکٹ نہ ہوں لیکن ہم کبھی ہمت نہیں ہاریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محسن نقوی سے ملاقات ‘ پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے : چینی سفیر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔ چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔