ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ، بھارتی فورسز کی قیادت اور بی جے پی حکومت 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے امن، سرمایہ کاری اور ترقی کی جھوٹی داستانیں گھڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بی جے پی حکومت کے جھوٹے دعوے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ڈاکٹروں، عام شہریوں، نوجوانوں اور ان کے والدین کو گرفتار اور ہراساں کیا جا رہا ہے اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس طرح کے اقدامات کو حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے جنگی حربے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ ترجمان نے علاقے کی موجودہ صورتحال کو خاص طور پر عام لوگوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے انتہائی غیر یقینی قرار دیا۔

ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ، بھارتی فورسز کی قیادت اور بی جے پی حکومت 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے امن، سرمایہ کاری اور ترقی کی جھوٹی داستانیں گھڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے، جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ ترجمان نے نئی دہلی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ دھماکے کے بعد پیش آنے والے واقعات سے شبہ پیدا ہوتا ہے کہ اس میں بی جے پی حکومت اور اس کی ایجنسیاں ”را” اور ”این آئی اے” ملوث ہیں جس کا مقصد بھارت میں کشمیریوں اور مسلمانوں کو مجرم قرار دینا اور انہیں ہراساں کرنے کا جواز پیش کرنا ہے۔

حریت ترجمان نے واقعے کی تحقیقات کسی آزاد ادارے سے کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک عدالت کے قریب ہونے والے دھماکے کی بھی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ایماء پر افغانستان سے کام کرنے والے دشمنوں اور ان کے آقائوں کو بے نقاب کرے اور انہیں شکست دے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فورسز کے لیے کنکریٹ کے ڈھانچوں کی تعمیر کے لئے زمینوں پر قبضہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کے لوگ شدید ذہنی تنائو کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے مقبوضہ علاقے کے لوگوں میں تشویشناک حد تک بے چینی، ڈپریشن اور نفسیاتی مسائل کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر کے بارے میں متعدد قراردادیں پاس کر چکا ہے، اس کے باوجودیہ تنازعہ ابھی تک حل طلب ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کر لیا ہے لیکن وہ کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ کشمیری عوام بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سمیت 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت بھارتی فورسز اقدامات کو کے لیے

پڑھیں:

علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد کچہری دھماکہ کی شدید مذمت

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد کچہری دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اقتدار بچانے میں مصروف ہے، عوام کی جان و مال غیر محفوظ ہے۔ طاقت کے حصول کی یہ جنگ ملک کی بنیادوں کو ہلا رہی ہے۔ حکومت عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ چکی ہے، شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم مقام پر دھماکے نے حکومتی سیکورٹی ترجیحات پر سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔ وزیر داخلہ صاحب اگر اپنی ہی شہریوں پر ظلم کرنے سے کچھ فرصت مل جائے تو اسلام آباد کی طرف بھی نظر کر لیں۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی بنانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ قومی سلامتی کے نظام کو ازسرِنو تشکیل دینے کی ضرورت ہے، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارت کی نئی حکمت عملی، کشمیری ڈاکٹروں پر من گھڑت الزام
  • علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد کچہری دھماکہ کی شدید مذمت
  • روس: آئی ایس آئی کے جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کے بھارتی دعوے بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ ما رکارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر، جھوٹے الزامات کے تحت 2 ڈاکٹروں سمیت 7 کشمیری نوجوان گرفتار
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈاکٹروں کو من گھڑت مقدمات میں پھنسانے کی مہم، ماہرین پر انتہا پسندی کے جھوٹے الزامات
  • بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں دو خواتین سمیت مزید 10 شہریوں کو گرفتار کر لیا
  • عالم اسلام متحد نہ ہوا تو حالت غزہ اور مقبوضہ کشمیر کی طرح ہوگی‘وزیردفاع