بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، ایشیا کپ ٹرافی کی تقریب تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ کی ٹرافی کی تقریب تاخیر کا شکار ہوگئی کیونکہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے آج میچ کے دوران ٹاس اور میچ کے بعد بھی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ اسی لیے وہ پاکستانی شخصیت سے ٹرافی وصول نہیں کرنا چاہتے۔
مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا
ادھر بتایا جا رہا ہے کہ ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ایشیا کرکٹ کونسل بھارت پاک بھارت تاکرا پی سی بی محسن نقوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ ایشیا کرکٹ کونسل بھارت پاک بھارت تاکرا پی سی بی محسن نقوی ایشیا کپ
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔
دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔
یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔