WE News:
2025-10-04@16:51:17 GMT

اقوام متحدہ بحران کا شکار ہے، بھارتی وزیرِ خارجہ کا دعویٰ

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

اقوام متحدہ بحران کا شکار ہے، بھارتی وزیرِ خارجہ کا دعویٰ

بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کو ’بحران کی کیفیت‘ میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ موجودہ عالمی چیلنجز پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں یوکرین، مشرقِ وسطیٰ اور مغربی ایشیا سمیت متعدد تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی ایسے ’ہاٹ اسپاٹس‘ بھی ہیں جو میڈیا کی توجہ تک حاصل نہیں کر پاتے۔

جے شنکر نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) پر سست رفتاری کو ’مایوس کن تصویر‘ قرار دیا اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات کو پرانے وعدوں کی بازگشت اور تخلیقی حساب کتاب سے تشبیہ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر ممالک توانائی اور خوراک کی کمی سے خود کو محفوظ بنا رہے ہیں جبکہ وسائل سے محروم ریاستیں مشکلات میں جکڑی ہیں اور بعد ازاں انہیں نصیحت آموز لیکچر سننے کو ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

بھارتی وزیرِ خارجہ نے عالمی معیشت میں بڑھتی بے یقینی، تجارتی رکاوٹوں، ٹیکنالوجی پر اجارہ داری، سپلائی چین، معدنی وسائل تک رسائی اور بحری راستوں کے تحفظ جیسے مسائل کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ سب زیادہ بین الاقوامی تعاون کے متقاضی ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا اقوام متحدہ ان مسائل کا حل نکالنے کی اہلیت رکھتا ہے یا نہیں۔ جے شنکر نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اصلاحات کی مزاحمت کے باعث جمود کا شکار ہے، حالانکہ زیادہ تر رکن ممالک تبدیلی چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم اس بدگمانی کو پسِ پشت ڈال کر اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں۔ پاکستان کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے بڑے دہشتگرد حملوں کے تانے بانے بھارت کے ہمسائے ملک سے ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے شہریوں کے تحفظ اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف مزید تعاون اور دہشتگردی کے پورے نظام پر مسلسل دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: امریکی ٹیرف کا خوف، بھارتی حکومت نے ٹرمپ سے جڑی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں

جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ بھارت دنیا کے 78 ممالک میں 600 سے زائد ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے اور ضرورت کے وقت دوسرے ملکوں کی مدد کے لیے ہمیشہ آگے بڑھتا ہے، چاہے معاملہ مالی معاونت کا ہو یا خوراک، کھاد اور ایندھن کا۔

انہوں نے افغانستان (2024) اور میانمار میں آنے والے حالیہ زلزلوں کے بعد بھارت کی ہنگامی امداد کے اقدامات کو مثال کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے امن مشنز میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔

بھارتی وزیر نے گزشتہ دہائی میں اپنے ملک کی معاشی کامیابیوں کو نمایاں کرتے ہوئے اسٹارٹ اپ کلچر، تیز رفتار ترقی یافتہ انفراسٹرکچر اور مصنوعی ذہانت کے ’ذمہ دارانہ استعمال‘ کو کامیابی کی علامت قرار دیا۔ ان کے بقول بھارت کا فلسفہ 3 نکات پر مبنی ہے: خود انحصاری، مضبوط دفاعی صلاحیت اور ایک بڑے ابھرتے ہوئے ملک کی خود اعتمادی۔

جے شنکر نے اپنی تقریر کے اختتام پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے موجودہ عشرے کو ’قیادت اور امید کا عشرہ بننا چاہیے کیونکہ خوشحالی کے جزائر ایک طوفانی سمندر میں قائم نہیں رہ سکتے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقوام متحدہ ایس جے شنکر بھارت بھارتی وزیر خارجہ پاکستان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ ایس جے شنکر بھارت بھارتی وزیر خارجہ پاکستان بھارتی وزیر اقوام متحدہ انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان

اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یو این چیف نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے یو این کے چیف انتونیو گوٹیرس کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان کے مطابق یو این چیف نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ دوسری جانب فرانس کے صدر میکرون کا بھی کہنا ہے کہ حماس کے عزم پر بلا تاخیر عمل کیا جائے، اب امن کی جانب فیصلہ کُن پیش رفت کرنے کا موقع ہے۔ فرانسیسی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا، اسرائیلیوں، فلسطینیوں اور دیگر بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی "غزہ امن منصوبہ" بڑی حد تک قبول کر لیا ہے۔ حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی
  • حماس کے بیان سے یو این چیف کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، یو این ترجمان
  • بھارت آزاد کشمیر پر الزام تراشی کی بجائے اقوام متحدہ قراردادوں کی پاسداری کرے: پاکستان
  • آزاد کشمیر پر بھارتی پروپیگنڈا مسترد، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے، وزارت خارجہ
  • افغان وزیر خارجہ امیر متقی کا اگلے ہفتے دورہ ِبھارت
  • بھارتی ایئر چیف کا پاکستان کے پانچ ایف 16 اور ایک جے ایف 17 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • بھارتی ایئرچیف کا پاکستان کے 5 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ
  • طالبان کے وزیرِ خارجہ کا اگلے ہفتے بھارت کا دورہ
  • روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں
  • اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کررہاہے ، یروشلم پوسٹ کا دعویٰ