بھارتی وزیر خارجہ کے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، سکھوں کی بھی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔
یہ مظاہرہ “فرینڈز آف کشمیر” کے زیر اہتمام ہوا، جس میں مختلف کشمیری رہنماؤں، عام شہریوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔
دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھرپور اور مدلل ردعمل دیا۔
پاکستانی مؤقف پر بھارت سخت دباؤ میں آگیا اور بھارتی مندوب کو گھبراہٹ کے عالم میں فون پر مصروف دیکھا گیا، جس کے بعد وہ اجلاس کا ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 27ویں ترمیم کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-2-23