ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا، تحریک عدم اعتماد کا ساتھ دینگے، چنگیز مری
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء چنگیز مری نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء نواب چنگیز مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت میں انہیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ سرفراز بگٹی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو اس تحریک کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلوچستان حکومت میں ہمیں زبردستی اتحادی بنایا گیا ہے۔ اس میں ہماری مرضی شامل نہیں تھی۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیادت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ رہیں یا نہ رہیں، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، مگر یہ ضرور کہوں گا کہ اگر ان کے خلاف کوئی تحریک آتی ہے تو مسلم لیگ (ن) اس کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کے دوستوں نے ہمت کرکے آواز اٹھائی ہے، جبکہ ہم ن لیگی ارکان نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ ہم نے اب تک آواز بلند کرنے کی ہمت نہیں کی، لیکن حالات جس نہج پر جا رہے ہیں، وہاں خاموشی مزید نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زبردستی اتحادی بنایا گیا انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔
سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔
اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔
مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔