سلمان علی آغا کا پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی کے سخت سوال کا کرارا جواب
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
ایشیا کپ فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی صحافی کے انڈین ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کے سوال پر کرارا جوب دیکر خاموش کرادیا۔
بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ چیمپئن ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ دی گئی ہو؟ اور کوئی ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں اپنی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کرے اور پروٹوکول فالو نہ کرے؟
اس پر سلمان علی آغا نے جواب دیا کہ جو کچھ میدان میں ہوا اس کی شروعات ہم نے نہیں کی تھی، آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ابتدا کہاں سے ہوئی۔
بھارتی صحافی نے کہا کہ ہینڈ شیک کرنا رولز میں نہیں لکھا۔ جس پر سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹرافی تو اے سی سی کا صدر ہی دیتا ہے، اگر آپ اُس سے ٹرافی لینے سے انکار کریں گے تو پھر ٹرافی کیسے ملے گی؟۔
Agha Salman says Team India disrespected the game of cricket and involved politics in it ????????????
Another brave statement from him.
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پری میچ پریس کانفرنس کا نہ ہونا بھی انہی حالات کا تسلسل تھا، جو کچھ میدان میں ہوا، اسی کے بعد یہ سب ہوا۔ یہ بحث چھوڑ دیں کہ کس نے کیا، اصل بات یہ ہے کہ کھیل کے ساتھ غلط ہو رہا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ کھیل کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے۔
ایک اور سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ فی الحال ہم بھارت کے خلاف اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہے، لیکن اگر مجموعی کارکردگی دیکھیں تو ہم اب بھی بھارت سے آگے ہیں۔ کرکٹ کا کھیل ادوار کے ساتھ بدلتا ہے، 90 کی دہائی میں ہم انہیں ہراتے تھے، ابھی ان کا وقت چل رہا ہے، جلد ایسا وقت آئے گا جب ہم انہیں ویسے ہی ہرانا شروع کر دیں گے جیسے وہ آج ہمیں ہرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹ فین میں ٹورنامنٹ کے دوران ہونے والے بعض واقعات کی حمایت نہیں کرتا۔ ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم اپنے بچوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔ لوگ ہمیں رول ماڈل سمجھتے ہیں، اگر ہم خود ایسا رویہ اختیار کریں گے تو وہ کیا سیکھیں گے؟ اصل سوال ان سے ہونا چاہیے جنہوں نے یہ سب شروع کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلمان علی آغا بھارتی صحافی پریس کانفرنس نے کہا کہ
پڑھیں:
میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب
معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔
View this post on Instagramطلحہ انجم نے اب اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی سیاسی بیانیے کی تائید یا مخالفت کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ فن کے ذریعے سرحدوں سے آگے بڑھنے والے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق فنکار کا کام تقسیم نہیں بلکہ لوگوں کو جوڑنا ہونا چاہیے، اور یہی اصول وہ اپنے فن میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
View this post on Instagramطلحہ کا کہنا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے فن کی کوئی سرحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جھنڈے کو لہرانے سے تنازعہ کھڑا ہوگا تو ہو جائے میں دوبارہ بھی ایسا کروں گا بغیر میڈیا کی پرواہ کیے، اردو ریپ ہمیشہ بے باک رہے گا۔
انہوں نے میڈیا کی جانب سے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ وہ شور اور تنازعے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔