بلوچستان اسمبلی:مائنز اینڈ منرل ایکٹ کاازسرنو جائزہ لینےکی قرارداد مشترکہ طورپرمنظور
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کاازسرنو جائزہ لینےکی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کر لی۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کی قرارداد کی حمایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےیر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کو حکومتی ارکان کےساتھ ملاکر مشترکہ قرارداد کی شکل میں منظور کیا جائے، مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر اسمبلی، قائمہ کمیٹی اور پھر وزیراعلیٰ ہاوس میں بحث ہوئی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوسکتی ہیں، میں نے اسمبلی اور اسمبلی سے باہر جماعتوں کو بات کرنے کی دعوت دی، چاہتے ہیں سب کے خدشات دور کرکے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مائنز اینڈ منرل ایکٹ
پڑھیں:
بلوچستان:فائرنگ کے مختلف واقعات، 7 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-22
موسیٰ خیل/ لورالائی/ خضدار (صباح نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات موسیٰ خیل، لورالائی، خضدار اور ژوب میں پیش آئے۔ موسیٰ خیل کے علاقے کنگری سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ خضدار کی تحصیل وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22 برس کا نوجوان نواب قتل ہوگیا۔ ژوب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان محب اللہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ضلع لورالائی میں نوجوان نے سوتیلی ماں اور ایک شخص کی جان لے لی۔