پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے بتایا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے۔پی ٹی آئی کی جانب یہ قدم اٹھانے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔ ملک عامر ڈوگر نے یہ بھی بتایا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔
ملک عامر ڈوگر نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت مشاورت کے بعد دن اور تاریخ کا اعلان کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ کارکنان کو بھی بڑی تعداد میں اڈیالہ جیل کے باہر جمع کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی زاہد اقبال چودھری کی صدر اسلام آباد چیمبرسے ملاقات ، کامیابی پر مبارکباد پشاور جلسے پر عمران خان کو تحفظات ہیں،سلمان اکرم راجہ کی تصدیق عمران خان پی ٹی آئی کے 27 ستمبر جلسے سے ناخوش، پارٹی کو پیغام بھجوا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
سری لنکا کے دو کھلاڑی پاکستان میں بیمار، سہ ملکی سیریز سے باہر
پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے، کیونکہ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی اچانک بیماری کا شکار ہوگئے۔ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی پاکستان میں جاری تیاریوں میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسالنکا اور فرنینڈو آج ہی کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔
کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کو سونپ دی گئی ہے، جو کل سے شروع ہونے والی اہم ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو اپنے کپتان اور اہم فاسٹ بولر کے بغیر میدان میں اترنا پڑے گا، جس سے ٹیم کی کارکردگی پر واضح اثر پڑ سکتا ہے۔
سری لنکن شائقین کو اُمید ہے کہ نئی قیادت میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی اور مقابلے کو دلچسپ بنائے گی۔