قاضی احمد،پولیس نے نوجوان غائب کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-11-3
قاضی احمد( نمائندہ جسارت)تحصیل قاضی احمد کے گاؤں حاجی اللہ ڈنو کلیارمیں چندروز قبل رات کے پہرمیں دولت پورپولیس نے اللہ بخش عرف اللہ کلیارکے گھر میں داخل ہوئی اور معذور نوجوان کوگرفتارکرکے گم کردیا جسکی کوئی خبرنہیں جس پر اہل خانہ نے معصوم بچوں کے ساتھ پریس کلب قاضی احمد پر پہنچ کراحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارے نوجوان کوپولیس نے بلاجواز گھرمیں داخل ہوکرگرفتارکرلیا ہے۔اہل خانہ نے اعلیٰ کام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے معذور نوجوان کو فوری طورپر بازیاب کرایا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لندن پولیس نےفلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنےوالوں کو گرفتار کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کولندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔
برطانوی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اپیلوں کے باوجود مظاہرہ کیا گیا، حکومت کی جانب سےمانچسٹر کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد مظاہرہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے احتجاج روکنے کے احکامات کے باوجود سیکڑوں افراد ٹریفلگر اسکوائر پہنچے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج منسوخ کرنا دہشت گردی کو جیتنے دینا ہے۔
میٹ پولیس کے مطابق احتجاج کے لیے وسیع پولیس وسائل درکار ہوں گے، مظاہرہ مزید کشیدگی پیدا کرسکتا ہے ، غیر حساس سمجھا جائے گا۔