سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی انقلابی زندگی کے اہم پہلو کیا تھے؟ شہید سید حسن نصراللہ کا سب سے بڑا کارنامہ؟ سید مقاومت کا اسرائیل کیخلاف مسلم و غیر مسلم عوام و خواص کو متحد کرنا؟ سید مقاومت کا تحریک آزادی فلسطین میں کلیدی کردار؟ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں پر اسرائیلی دباؤ کو ختم کرنے کیلئے سید مقاومت کے اقدامات؟ بعد از شہادت سید مقاومت کا اسرائیل پر اثر؟ سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری و جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمعروف اہلسنت عالم دین علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کا تعلق بنیادی طور پر پاکستان میں اہلسنت مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی مذہبی جماعت جمعیت علمائے پاکستان سے ہے اور وہ اسوقت جے یو پی کے مرکزی رہنما ہیں، وہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی۔ علامہ قاضی احمد نورانی کا شمار پاکستان میں اتحاد بین المسلمین اور فلسطین کاز کیلئے کام کرنیوالی چیدہ شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ پاکستان میں دینی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کے سندھ کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ وہ اس سے قبل جے یو پی سندھ کے نائب صدر و کراچی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کے موقع پر علامہ قاضی احمد نورانی کیساتھ کراچی میں انکی رہائش گاہ پر مخصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ قاضی احمد نورانی حسن نصراللہ سید مقاومت

پڑھیں:

لاہور، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی مزار شہید ڈاکٹر پر حاضری

نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے غیور امامیہ نوجوانوں کو آئی ایس او کی صورت میں ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی فکر کا نتیجہ ہے کہ کراچی سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک کے امامیہ نوجوان ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین الحسن شیرازی نے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے رفیق امجد کاظمی ایڈووکیٹ اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے غیور امامیہ نوجوانوں کو آئی ایس او کی صورت میں ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی فکر کا نتیجہ ہے کہ کراچی سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک کے امامیہ نوجوان ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے جو فکر نوجوانوں کی دی تھی، ہم اس عظیم فکر کوآنیوالی نسلوں تک منتقل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • القدس بریگیڈ کے سربراہ کا انکشاف: 7 اکتوبر کا آپریشن اتنا خفیہ تھا کہ ہنیہ بھی وقت سے بے خبر رہے
  • مسٹری اسپنر ابرار احمد دولہا بننے کو تیار، شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں
  • انسدادِ شدت پسندی قانون امن کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا، ڈاکٹر احمد جاوید قاضی
  • کشمیر میں جاری عوامی احتجاج پر صحافی حیدر شیرازی کا خصوصی انٹرویو
  • لاہور، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کی مزار شہید ڈاکٹر پر حاضری
  • پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا
  • معروف مذہبی اسکالر علامہ محمد امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو
  • مظفرگڑھ، شہید مقاومت سیمینار 
  • مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سید مقاومت کی برسی کے موقع پر شہید مقاومت سیمینار 
  • شہید حسن نصراللہ کے افکار و مشن کو زندہ اور عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، متحدہ علماء محاذ