آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں یَنگو گروپ کا سپر ایپ لانچ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یَنگو گروپ نے پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنا سپر ایپ متعارف کروا دیا، اس ایپ نے شرکاء کو یَنگو کے بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا براہِ راست تجربہ فراہم کیا۔
وی آئی پی لاؤنج میں قائم یَنگو کے خصوصی اسٹال پر سپر ایپ کے ذریعے Rides، Delivery، Shops، Ads اور B2B جیسی متنوع سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کیا گیا، جس نے پاکستان کے ڈیجیٹل لینڈ اسکیپ اور عوام کے روزمرہ استعمال میں نئی آسانیاں پیدا کرنے کا عندیہ دیا۔ اس موقع پر آنے والے شرکاء کو براہِ راست یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ یَنگو کس طرح سہولت، تیزی اور خدمات کے تنوع کو یکجا کر رہا ہے۔
یَنگو کا اسٹال ممتاز شخصیات اور صنعت کے رہنماؤں کی توجہ کا مرکز رہا۔ اس میں شرکت کرنے والوں میں خُرّم شہزاد (مشیر وفاقی وزیر خزانہ)، بریگیڈیئر نادر (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل – SIFC)، عمران یعقوب (ڈی آئی جی آئی ٹی سندھ پولیس)، لیفٹیننٹ کرنل رضوان میر (پی آر کوآرڈینیٹر SIFC)، کے علاوہ ٹیک انڈسٹری اور میڈیا کی نمایاں شخصیات جیسے جہاں آراء (سی ای او کیٹالسٹ لیبز) اور معروف میزبان ساحر لودھی شامل تھے۔
اس موقع پر یَنگو پاکستان کے کنٹری ہیڈ، مرال شریف نے کہا کہ سپر ایپ لانچ کرنے کا مقصد پاکستان میں صارفین کے ڈیجیٹل تجربے کو یکسر بدل دینا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ روزمرہ زندگی کی سہولیات، موبلٹی اور تجارت ایک ہی معتبر ڈیجیٹل چھت تلے دستیاب ہوں۔ آئی ٹی سی این ایشیا جیسا بڑا ٹیک پلیٹ فارم اس عزم کو اجاگر کرنے کے لیے بہترین موقع تھا، تاکہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر ایک اسمارٹ ڈیجیٹل مستقبل تشکیل دے سکیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یَنگو کا سپر ایپ پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی صارفین اور کاروباروں کے لیے ایک نیا ماڈل فراہم کرے گا، جو ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔
دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔
یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔