ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب فاتح بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے بعد ٹرافی کسی اور کے ذریعے دینے کی اجازت بھی نہ دی گئی۔

بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں موجود رہی، لیکن چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور اصولی موقف پر قائم رہے۔ جس کے بعد ایوارڈ تقریب ٹرافی تقسیم کیے بغیر ہی ختم کر دی گئی، اور بھارتی ٹیم بغیر ٹرافی لیے میدان سے واپس چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘

یہ واقعہ کھیل کی دنیا میں اسپورٹس مین اسپرٹ کے برخلاف ایک افسوسناک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم چیئرمین محسن نقوی کے اصولی اور باوقار طرزِ عمل کو سراہا جا رہا ہے کہ انہوں نے کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنے موقف پر قائم رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ محسن نقوی کے لیے بہت عزت ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے وقار اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور دفاع کیا اور اصولوں پر قائم رہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کے طور پر ان کا یہ قدم نہایت درست، بروقت اور قابلِ تحسین تھا۔

Lot of respect for @MohsinnaqviC42
He stood firm in the best interest of cricket and sportsman spirit.

As President of the Asian Cricket Council, this was the right and proper thing to do.

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) September 28, 2025

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ محسن نقوی ثابت قدم رہے اور اسٹیج نہیں چھوڑا۔ ہم کسی دوسرے بورڈ کے دباؤ میں نہیں آ سکتے۔

I love the fact that Mohsin Naqvi stood firm and didn’t leave the stage. We can’t be bullied by another board. Respect.

— Ali Khan Tareen (@aliktareen) September 28, 2025

صحافی کرن ناز نے کہا کہ یہ سمجھ رہے تھے جیت کے بعد اپنی ہٹ دھرمی دکھائیں گے تو ایشین کرکٹ کاؤنسل ان کی منتیں ترلے کرتے آگے پیچھے گھومے گا کہ ٹرافی لے لو۔ اپنے میڈلز لے لو۔ لیکن اب ان کی سوچ سے آگے کی چیز ہو گئی تو روتے پھر رہے ہیں کہ محسن نقوی نے ہمارے لیے تالیاں نہیں بجائیں۔ ہم نومبر میں آئی سی سی اجلاس میں شکایت لگائیں گے۔احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو شکست، ’پریشان ایسے ہورہے ہیں جیسے پہلی بار ایسا ہوا ہے‘

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اپنی حرکتوں سے ایشیا کپ کی میزبانی گنوائی۔اب ٹرافی کے لیے آس امیدیں لگائے پھر رہے ہیں۔ کھیل میں مودی سوچ کے رنگ بھریں گے تو اس میدان میں بھی ذلیل و رسوا ہوں گے۔

یہ سمجھ رہے تھے جیت کے بعد اپنی ہٹ دھرمی دکھائیں گے۔تو ایشین کرکٹ کاؤنسل انکی منتیں ترلے کرتے آگے پیچھے گھومے گا کہ ٹرافی لے لو۔اپنے میڈلز لے لو۔سوچ سے آگے کی چیز ہو گئی اب روتے پھر رہے ہیں۔محسن نقوی نے ہمارے لئیے تالیاں نہیں بجائیں۔????????????۔ہم نومبر میں آئی سی سی اجلاس میں شکایت… pic.twitter.com/D9CgT9vVHU

— Kiran Naz (@kirannaz_KN) September 29, 2025

شمع جونیجو نے لکھا کہ محسن نقوی کو ایشیا کپ کی ٹرافی لے کے پاکستان آجانا چاہیے۔ انڈیا جس گندی سیاست کو کھیلوں میں دھکیل رہا ہے اُسے اگر ابھی نہ روکا گیا تو ہر ملک یہ کرے گا کہ فلاں سے ٹرافی لینی ہے اور فلاں سے نہیں۔

اگر انڈین ٹیم ٹرافی نہیں لے رہی تو محسن نقوی کو ایشیا کپ کی ٹرافی لے کے پاکستان آجانا چاہئیے- انڈیا جس گندی سیاست کو کھیلوں میں دھکیل رہا ہے اُسے اگر ابھی نہ روکا گیا تو ہر ملک یہ کرے گا کہ فلاں سے ٹرافی لینی ہے اور فلاں سے نہیں۔ #AsiaCupT20 #AsiaCupFinal pic.twitter.com/AaDXWuGVhO

— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) September 28, 2025

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کو بطور ایشیئن کرکٹ کونسل کے سربراہ یہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو پیش کرنا تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشیا کپ پاکستان بمابلہ انڈیا محسن نقوی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ پاکستان بمابلہ انڈیا محسن نقوی ایشین کرکٹ بھارتی ٹیم محسن نقوی ایشیا کپ ٹرافی لے رہے ہیں فلاں سے کے بعد رہا ہے کہا کہ

پڑھیں:

پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی

---فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

چین کے سفیر  نے ملاقات کے دوران محسن نقوی سے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے، پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے،محسن نقوی
  • پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں: محسن نقوی
  • پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا قابل فخر ہے، محسن نقوی
  • پاکستان شاہینز کی جیت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، محسن نقوی
  • غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیرداخلہ
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائیگی: محسن نقوی
  • پاکستان، افغانستان کشیدگی، ثالثی کیلئے تیار، روس: فیلڈ مارشل نے دہشتگردی قبول نہ کرنے کا واضح پیغام بھیجا، محسن نقوی