پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خراجِ عقیدت ان تمام متاثرین کے لیے ہے جنہوں نے اس بزدلانہ حملے میں اپنی جانیں قربان کیں، ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں بغیر ٹرافی میدان چھوڑنا پڑا۔
فائنل کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے بھی اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو دینے کا اعلان کیا، جس سے کھیل میں سیاسی رنگ بھرنے پر ایک بار پھر تنقید ہوئی۔
یاد رہے کہ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے میں کئی شہری شہید ہوئے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے نہ صرف دشمن کے 7 طیارے مار گرائے بلکہ متعدد بھارتی ایئر بیسز کو بھی نشانہ بنایا۔ بعد ازاں بھارت نے جنگ بندی کے لیے امریکا سے مدد طلب کی تھی، اور امریکی صدر نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان سیز فائر کروانے میں کردار ادا کر چکے ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی۔

بھارتی اور پاکستانی ویمنز بلائنڈ ٹیموں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود کھیل کی روح کو زندہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کرلیا۔

دنیا کے پہلے بلائنڈ خواتین ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ممالک کی ٹیموں کا ہاتھ ملانے کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

سیاسی تناؤ کی وجہ سے گزشتہ دنوں بھارت کی مینز ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔

بعدازاں ٹرافی جیتنے پر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی تھی۔

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے 8 وکٹ سے فتح پائی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • تلہ گنگ: مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہدا تعمیر کردی
  • ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے