پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل کی میچ فیس بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں اور بچوں کے لواحقین کو عطیہ کی جائے گی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی رویہ پورے ٹورنامنٹ میں انتہائی ’مایوس کن‘ رہا۔

سلمان آغا کے مطابق بھارت نے جو کچھ اس ٹورنامنٹ میں کیا وہ کرکٹ کی توہین ہے، ہاتھ نہ ملانا ہمیں نہیں بلکہ کھیل کے احترام کو نشانہ بنانا ہے۔

 

’اچھی ٹیمیں ایسا نہیں کرتیں، ہم نے خود ہی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تاکہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔‘

پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ انہیں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے ذاتی طور پر کوئی مسئلہ نہیں، بلکہ یقین ہے کہ اگر یہ فیصلہ یادیو پر ہوتا تو وہ ضرور ہاتھ ملاتے۔

’ٹورنامنٹ کے آغاز پر اور ریفری میٹنگ میں سوریا کمار نے مجھ سے ہاتھ ملایا تھا لیکن کیمروں کے سامنے وہ ایسا نہیں کر سکے، مجھے یقین ہے کہ یہ ان کے ذاتی فیصلے نہیں بلکہ دی گئی ہدایات پر عمل تھا۔‘

 

سلمان آغا کے مطابق کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے ہاتھ ملانے سے انکار کیا ہو، جو کھیل کی روح کے منافی ہے۔

’جو کچھ ہوا، وہ بچوں اور شائقین کے لیے غلط پیغام ہے، ہم سب رول ماڈل ہیں اور اس طرح کا رویہ کسی طور درست نہیں۔‘

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں شکست دی، تاہم میچ سے قبل اور بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ ملانے سے گریز کیا اور الگ الگ حلقوں میں کھڑی رہیں۔

 

پریس کانفرنس کے اختتام پر پاکستانی کپتان نے ایک بار پھر اعادہ کیا کہ ٹیم اپنی میچ فیس بھارتی حملوں میں متاثرہ پاکستانی خاندانوں کو عطیہ کرے گی۔

’یہ فیصلہ ہم سب نے مل کر کیا ہے تاکہ ان شہریوں اور بچوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے جو بھارتی حملوں میں شہید ہوئے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی حملوں

پڑھیں:

ٹی ٹی پی نہیں، بلکہ ٹی ٹی اے یا ٹی ٹی بی

ٹی ٹی پی نہیں، بلکہ ٹی ٹی اے یا ٹی ٹی بی

متعلقہ مضامین

  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان
  • ٹرافی تنازع، بھارتی ٹیم رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ دکھانے کو تیار نہیں
  • پاکستان کرکٹ ہمیشہ ناٹ آئوٹ
  • پاکستا ن اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ہاتھ ملایا اورایک دوسرے کا خیرمقدم کیا
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • ٹی ٹی پی نہیں، بلکہ ٹی ٹی اے یا ٹی ٹی بی