محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
کراچی:
سابق قومی کپتان راشد لطیف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔
Indian cricket team a good candidate for suspension from @ICC after refusing to collect the #AsiaCup2025 trophy and awards from the ACC Chairman.
انہوں نے کہا کہ اگر یہ کسی اور کھیل میں ہوتا تو فوری کارروائی کی جاتی لیکن چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لیے معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
راشد لطیف نے اس واقعے کو کرکٹ کے لیے ایک بدنما دن قرار دیا اور کہا کہ بھارت نے کھیل کے اسپرٹ اور ’’جنٹلمین گیم‘‘ کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے اس لیے اس رویے پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔
From handshake snub to trophy boycott: India's cricket team faces global backlash amid allegations of defying @ICC constitution. The undisputed involvement of the Indian government in cricket governance raises questions about fairness. Is this a sign of more trouble ahead for the… pic.twitter.com/w1puVD0rG7
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) September 28, 2025گزشتہ روز ایشیا کپ فائنل کی ایوارڈ تقریب کے دوران بھارتی ٹیم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اپنے میڈلز اور ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا تھا۔ تقریب میں تمام آٹھ ٹیموں کی موجودگی کے باوجود تقریب ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی۔
انفرادی ایوارڈز میں بھارت کے کلدیپ یادیو، شیوم دوبے اور تلک ورما کو شاندار کارکردگی پر ایوارڈز دیے گئے، جبکہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے رنرز اپ ٹیم کی انعامی رقم وصول کی۔ کلدیپ یادیو کو ٹورنامنٹ کا بہترین بولر اور اوپنر ابیشیک شرما کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
تقریب کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے نہ تو ٹرافی وصول کی اور نہ ہی میڈلز لیے۔ پریزنٹر سائمن ڈول نے اعلان کیا کہ ’’مجھے اے سی سی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم آج رات اپنے ایوارڈز وصول نہیں کرے گی۔‘‘
واضح رہے کہ بھارت نے فائنل میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹرافی وصول بھارتی ٹیم ایشیا کپ
پڑھیں:
خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خضدار میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 سے زائد دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز پر عزم ہے۔ بلوچستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے