28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
چنیوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہو جائے گی۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم عوامی ایشوز پر ہے۔انکا کہنا تھا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور ججز نے ان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔ سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے، جن لوگوں نے استعفے دیے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں۔
سندھ کوئی کیک نہیں ہےکہ اس کو بانٹ دیا جائے، شرجیل میمن
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جائے گی
پڑھیں:
ججز کی ٹرانسفر میں حکومت یا کابینہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت روپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ ججز کے ٹرانسفر میں حکومت یا کابینہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا۔ ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ مستعفی جج بتائیں کس طرح پارلیمنٹ کا نقصان ہوا۔