بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔
فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو دو دن تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ مزید تین کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔
آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی۔
اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ہوٹل کے کھانے سے فوڈ پوائزننگ کی وجہ مسترد کرتے ہوئے کہا اگر کھانا خراب ہوتا تو دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑی بیمار پڑتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کی طبیعت
پڑھیں:
شاہنواز دھانی اور ہربھجن سنگھ کے ہاتھ ملانے کی ویڈیو وائرل
سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ کی پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے ساتھ مصافحے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ابوظبی میں ناردرن وارئیرز اور ایسپن اسٹیلینز کے درمیان کھیلے گئے ٹی 10 لیگ کے میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔
Harbhajan Singh handshake with Shahnawaz Dahani. Ab kahan gai patriotism indians ki. #AbuDhabiT10 @iihtishamm pic.twitter.com/4ZFfgP2ld3
— Ather (@Atherr_official) November 19, 2025
میچ کے آخری اوور میں شاہنواز دھانی نے آٹھ رنز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے ٹیم کو چار رنز سے فتح دلوائی۔
میچ کے بعد دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے سامنے آئے اور ہاتھ ملایا۔
واضح رہے رواں برس منعقد ہونے والے ایشیاء کپ میں بھارت کی جانب سے میچ سے قبل پاکستان کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا۔