لاہور سے قطر جانے والی پرواز خراب موسم کی لپیٹ میں، طیارے میں کلمہ طیبہ کی صدائیں، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
لاہور سے قطر جانے والی ایک بین الاقوامی پرواز دورانِ سفر شدید طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث جہاز کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا
پرواز کے دوران اچانک خراب موسم نے جہاز کو گھیر لیا، جس سے فضاء میں ہچکولے محسوس کیے گئے۔ مسافروں کی جانب سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں، جب کہ متعدد افراد کلمہ طیبہ اور دعائیں بلند آواز میں پڑھتے رہے۔ اس دوران لی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں جہاز کے اندر کی فضا اور مسافروں کی بے چینی دیکھی جا سکتی ہے۔
لاہور سے قطر جانے والی پرواز طوفانی بارش کی لپیٹ میں آسمانی بجلی گرجنے اور طوفانی بارش نے جہاز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا*
*فضا میں ایسے جھٹکے لگے کہ مسافروں کی چیخیں فضا میں گونج اٹھی ۔ مسافروں کی زبان میں کلمہ طیبہ کا ورد جاری ۔۔۔۔۔۔ pic.
— Shakil Bashir (@ShakilSidhu1) October 6, 2025
ذرائع کے مطابق، پائلٹ نے بروقت مہارت اور غیرمعمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرواز کو مکمل طور پر قابو میں رکھا اور جہاز کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ رکھا۔ ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پرواز موسمی صورتحال کا شکار لاہور سے قطر پرواز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پرواز موسمی صورتحال کا شکار لاہور سے قطر پرواز لاہور سے قطر مسافروں کی لپیٹ میں جہاز کو
پڑھیں:
بحر اوقیانوس کے اوپر سیکیورٹی الرٹ، طیارہ پونے 4 گھنٹے بعد واپس لوٹ آیا
ایک مسافر کی بلوٹوتھ ڈیوائس(Bluetooth) کا نام “بم” ظاہر ہونے کے باعث امریکی ایئر لائن کی بین الاقوامی پرواز کو دورانِ سفر واپس موڑ کر ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق یونائیٹڈ ایئر لائنز کی پرواز یو اے 236 نے 30 مئی کی شام نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسپین کے جزیرے پالما ڈی میلورکا کے لیے روانگی اختیار کی تھی۔ پرواز معمول کے مطابق اپنے سفر پر گامزن تھی اور تقریباً دو گھنٹے بعد بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کر رہی تھی۔
اسی دوران ایک مسافر کی بلوٹوتھ ڈیوائس کا نام “بم” کے طور پر ظاہر ہوا، جس کے بعد کیبن میں موجود بعض مسافروں اور عملے میں تشویش پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع فوری طور پر پائلٹ کو دی گئی جس نے حفاظتی ضوابط اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کے تحت صورتحال کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پرواز کو واپس موڑنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیکیورٹی خطرے کے پیش نظر طیارے نے نیوارک واپس جانے کا رخ کیا اور تقریباً پونے چار گھنٹے بعد ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت لینڈنگ کی۔
مزیدپڑھیں:دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
لینڈنگ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی حکام نے طیارے کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ مشتبہ ڈیوائس اور اس کے مالک کے بارے میں تحقیقات بھی کی گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا، تاہم حکام نے واقعے کو فضائی سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی سنجیدگی سے لیا۔
ہوائی سفر کے دوران بم یا دیگر خطرناک الفاظ کا استعمال، خواہ مذاق یا غیر سنجیدگی کے طور پر ہی کیوں نہ کیا جائے، سخت سیکیورٹی ردعمل کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں پروازوں میں تاخیر، ہنگامی لینڈنگ اور قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔