افریقی ملک کانگو میں وزیرِ معدنیات اور اعلیٰ سرکاری حکام کو لے جانا والا چارٹرڈ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چارٹرڈ طیارے میں وزیر معدنیات لوئس واٹم کبامبا اور اہم ترین 20 سرکاری حکام موجود تھے۔

طیارے نے کانگو کے دارالحکومت کنشاسا سے اُڑان بھری تھی اور لوالابا صوبے پہنچا تاہم کولوویزی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔

افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں اور ایمبولینس کو طلب کیا گیا۔ دیگر پروازیں معطل کردی گئیں۔

        View this post on Instagram                      

دیکھتے ہی دیکھتے طیارے کے عقبی حصے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس نے طیارے کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ سیاہ دھواں بادلوں کو چھو رہے تھے۔

طیارے کے عملے نے مسافروں کو بحفاظت نکالا۔ وزیر معدنیات سمیت تمام مسافر محفوظ ہیں جنھیں طبی معائنے کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی۔

فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن طیارہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

خودکشی کی روک تھام کیلئے سکردو میں علماء، عمائدین اور سرکاری حکام کا اجلاس

 اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران سے کہا کہ خودکشی کی روک تھام کے لئے جامع آگاہی سیشن، سکولوں اور کالجوں میں آگاہی پروگرام، کمیونٹی سطح پر رہنمائی اور علماء کرام کے ذریعے شرعی نقطہ نظر سے آگاہی پروگرام ترتیب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ خودکشی کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سکردو میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، ضلعی امن کمیٹی کے ممبران، ایس ایس پی سکردو، محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹرز، محکمہ تعلیم کے آفیسران اور نجی اداروں کے سربراہان کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو کی ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر شاہدہ نے معاشرے میں خود کشی کے اسباب اور اس کی روک تھام کے طریقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ خود کشی کی وجوہات میں ذہنی یا گھریلو دباؤ، خاندانی تنازعات، معاشرتی رویوں، سماجی تنہائی اور کمزور سپورٹ سسٹم جیسے عوامل شامل ہیں۔ نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے رجحان کے سدباب کے لئے والدین، اساتذہ، علماء کرام اور میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے ذہنی صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے، بروقت کونسلنگ اور معاونت کے نظام کو فعال بنانے کی سفارش کی۔ اس موقع پہ شرکاء جن میں علماء کرام، میڈیا کے نمائندے، ماہرین تعلیم، پولیس حکام شامل تھے نے خود کشی کے عوامل اور روک تھام کے طریقوں سے متعلق اپنی آراء سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سکردو نے تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران سے کہا کہ خودکشی کی روک تھام کے لئے جامع آگاہی سیشن، سکولوں اور کالجوں میں آگاہی پروگرام، کمیونٹی سطح پر رہنمائی اور علماء کرام کے ذریعے شرعی نقطہ نظر سے آگاہی پروگرام ترتیب دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام معزز علماء کرام سے اپیل کی کہ جمعہ کے خطبات میں خودکشی کی روک تھام، اسلامی تعلیمات، شرعی نقطہ نظر کی وضاحت سے متعلق عوام الناس کو آگاہی فراہم کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل
  • وفاقی وزیرِاطلاعات عطا تارڑ کی پیڈل ٹینس کھیلتے ویڈیو وائرل
  • جاپان میں بھالوؤں کو آبادی سے دور رکھنے کیلیے خوفناک آوازوں والے ڈرون متعارف
  • دبئی ائر شو میں بھارت کی سبکی‘ لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہونے کی وڈیو وائرل
  • کانگو : طیارہ رن وے پر پھسل کر تباہ‘ وزیر معدنیات سوار تھے
  • جمہوریہ کانگو: حکومتی طیارے کو آگ لگ گئی، ملکی وزیر اور مسافر محفوظ
  • دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل
  • خودکشی کی روک تھام کیلئے سکردو میں علماء، عمائدین اور سرکاری حکام کا اجلاس
  • کانگو، کان کنوں کے وزن سے پل کان کے اوپر جا گرا، نیچے دب کر 43 افراد ہلاک