فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ایفل ٹاور کو ایک ویڈیو میں حجاب اور برقع نما اوور کوٹ پہنے دیکھایا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ویڈیو دراصل ایک اشتہاری مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں اسکارف پر پابندی کے خلاف آواز اُٹھانا ہے۔

یہ ویڈیو ڈچ ماڈیسٹ فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ (Merrachi) نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ جس نے سوشل میڈیا پر کہرام مچادیا۔

کیپشن میں لکھا تھا کہ ایفل ٹاور نے حجاب پہن لیا، لگتا ہے کہ یہ بھی ماڈیسٹ فیشن کمیونٹی میں شامل ہو گیا۔

فیشن برانڈ ’’میراچی‘‘ کا کہنا ہے کہ اس اشتہار کا مقصد اسکارف پہننے کی آزادی کو فروغ دینا تھا۔

تاہم یہ اشتہاری مہم فرانسیسی قانون ساز ارکان اور سیاستدانوں کو پسند بالکل پسند نہیں آئی کیوں کہ انھی لوگوں نے فرانس میں حجاب اور برقع پر پابندی لگوائی ہے۔

کچھ سیاست دانوں نے فرانس میں میراچی کے تمام اسٹورز اور ویب سائٹس بند کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر حامیوں کی تعداد بھی کم نہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ مہم فرانس میں مسلم خواتین کے لباس سے متعلق سخت پالیسیوں کو نرم کرنے کی راہ ہموار کرانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔

حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا ہے۔

فیشن ڈیزائنر کے خلاف ٹیکس ڈیمانڈ کا آرڈر بھی پاس کردیا ہے جب کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ایک ارب 25 کروڑ روپے کے سیلزٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نومی انصاری کی بیرون ملک سے واپسی پر گرفتاری کا امکان ہے، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد کسٹمز اور ٹیکسیشن کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ کارپوریٹ ٹیکس آفس نے رواں سال فروری میں کراچی میں غیر معمولی کارروائی کرتے ہوئے نومی انصاری کی فیکٹری اور مختلف آوٴٹ لیٹس کو سیلز ٹیکس فراڈ اور پوائنٹ آف سیل قوانین کی خلاف ورزی کے باعث سیل کردیا تھا۔

کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مارے تھے۔

اس بارے میں ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ انفورسمنٹ کے بارے میں جاری کردہ ہدایات کے روشنی میں ملک کی فیلڈ فارمشنز کی جانب سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • محمد عامر موقع ملنے پر کس غیر ملکی لیگ میں کھیلنا پسند کریں گے؟
  • پشاور تا کراچی چلنے والی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال
  • فیشن ڈیزائنر نومی انصاری 1.25 ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ میں گرفتار،تفتیش شروع
  • کراچی کی مشہور لسّی جو پنجاب سے آئے مہمان بھی پسند کرتے ہیں
  • جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا غزہ میں فوری امداد کی فراہمی شروع کرنے کا مطالبہ
  • معروف اداکارہ شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر ویٹر بن گئیں؛ حیران کن وجہ
  • عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج
  • آئی پی ایل میں معروف کمنٹیٹرز کو تنقیدی تجزیہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا
  • کریتی سینن کا مہنگا ماسک، فیشن یا فضول خرچی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
  • ’شہد کی مکھی کے خاتمے سے انسانیت کا ایک ہفتے میں خاتمہ‘، آئن سٹائن کی تھیوری کی حقیقت کیا؟