حیدر آباد میں ڈینگی سے ہلاک نوجوان کے والد عدالت پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
—فائل فوٹوز
حیدر آباد میں ڈینگی وائرس سے نوجوان کی ہلاکت پر اس کے والد نے سیشن کورٹ سے رجوع کر لیا۔
عدالت نے پولیس کو درخواست گزار کا بیان ریکارڈ کرنے کاحکم دے دیا۔
حیدر آباد کی عدالت نے پولیس کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سےمعاونت اور تفتیش کا حکم بھی دیا ہے۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں ڈینگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
شہری نے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 19 اکتوبر کو ڈینگی سے متاثرہ بیٹے کو سول اسپتال حیدر آباد لے کر گیا تھا، صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کسی نے بیٹے کا علاج نہیں کیا۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ایم ایس سول اسپتال حیدر آباد رجسٹرار اور ڈیوٹی ڈاکٹرز پر مقدمہ درج کیا جائے۔
اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر علی اکبر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مریضوں کے رش کی وجہ سے بیڈ خالی نہیں تھا۔
انچارج میڈیکل وارڈ 2 ڈاکٹر اقبال شاہ کے وکیل نے عدالت میں جواب دائر کیا ہے کہ نوجوان کا انتقال ڈینگی کےسبب ہوا، جو کہ انتظامی غفلت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ڈینگی
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ تین ججز کی ہدایات کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور ہمارے قائد کے کیسز کی سپریم کورٹ میں سماعت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا، “ہم سپریم کورٹ سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہمارے وکلاء آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آئین کی بالادستی قائم رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہو رہا اور فیصلے کسی کے اشارے پر کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، “ہم سمجھتے ہیں کہ جس دن انصاف ہوگا، عمران خان جیل سے باہر ہوں گے۔ ججز نے خود خط لکھ کر بتایا ہے کہ ان کے فیصلوں میں مداخلت ہو رہی ہے، ججز کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کے نام بتائیں جو فیصلوں میں مداخلت کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں بانی پاکستان کے پیغامات نہیں مل رہے۔ صحافی کے سوال پر کہ کابینہ تشکیل کیوں نہیں ہو رہی، سہیل آفریدی نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ انہیں بانی پاکستان سے ملاقات کیوں نہیں دی جا رہی، حالانکہ وہ عوام کے مینڈیٹ سے یہ عہدہ سنبھالے ہیں۔