راولپنڈی میں ڈینگی حملوں میں دوبارہ شدت لوٹ آئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
راولپنڈی میں ایک دن کے وقفے سے ڈینگی مچھروں کے حملوں میں پھر شدت آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 32 کیس رپورٹ ہوئے۔ پیر کے روز چوبیس گھنٹوں میں صرف 10 نئے ڈینگی کیس تھے جو آج 32 ہو گئے ہیں۔
ڈینگی مچھروں کے حملوں نے صورتحال تشویش ناک کردی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں مجموعی طور پر 1,764 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈینگی کے باعث 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج جبکہ رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈینگی کنٹرول ٹیموں کی کارروائیاں تیز ہوئی ہیں جس میں 13 سو 59 ٹیمیں متحرک ہیں۔
60 لاکھ 45 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی گئی جس میں 1 لاکھ 71 ہزار 838 مقامات پر سرویلنس، 76 ہزار 598 مقامات پر لاروا برآمد ہوا۔
مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار 777 لاروا تلف کیے گئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 662 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ 1 ہزار 856 عمارتیں سیل کر دی گئیں جبکہ 3 ہزار 620 چالان، لاکھوں روپے جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 30 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے کیسز میں 18 دیہی اور 12 شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس وقت مختلف اسپتالوں میں 62 مریض زیرِ علاج ہیں۔ بارہ کہو میں سب سے زیادہ 4 مریض رپورٹ ہوئے۔ ٹیموں نے 41 ہزار 776 مقامات کا معائنہ کیا اور 4 کمرشل سائٹس اور 278 گھروں میں مثبت لاروا کی نشاندہی کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ڈینگی
پڑھیں:
کراچی میں ای چالان کا نفاذ، 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان ہوگئے
کراچی میں ای چالان کا نفاذ ہونے کے بعد 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان ہو گئے۔
ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹاپ لائن خلاف ورزی پر 4، سیٹ بیلٹ خلاف ورزی پر 1535، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166 اور ہیلمٹ کے بغیر چلانے پر 507 چالان ہوئے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے
ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے ڈرائیونگ پر 4، کالے شیشوں پر 7، غلط پارکنگ پر 5، موبائل فون کے استعمال پر 32 اور غلط سمت پر 3 چالان ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرقانونی پارکنگ اور نو پارکنگ پر 5، 5 جبکہ رانگ وے ڈرائیونگ کرنے پر 3 چلان کیے گئے ہیں۔