آزاد کشمیر: ڈینگی کے وار تیز، مزید 70 مریض رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 70 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق خطے میں مجموعی مریضوں کی تعداد 4018 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 2839 کیسز رپورٹ ہوئے، باغ میں 127، میرپور میں 871 کیسز سامنے آئے، جہلم ویلی میں 3، نیلم میں 44، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6 اور پونچھ میں 45 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کوٹلی میں 2 اور بھمبر میں 19 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں 48 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 510 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی، مچھروں کی افزائش روکنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.