data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-06-16

 

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ادارے ملٹی لیٹرل سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا اقوامِ متحدہ کی سخت پابندیوں کو کرپٹو کرنسی اور آئی ٹی ورکرز کے ذریعے چکما دے رہا ہے، تاکہ اپنے فوجی اسلحہ جات اور خام مال کی خرید و فروخت جاری رکھ سکے۔ رپورٹ کے مطابق کم جونگ اْن کی قیادت میں شمالی کوریا نے گزشتہ برسوں میں سائبر کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور انٹرنیٹ ہیکنگ کو غیر ملکی زرمبادلہ حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے۔ ایم ایس ایم ٹی کی رپورٹ کے مطابق 2025 ء کے ابتدائی 9 ماہ میں شمالی کوریا نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے کم از کم 1.

65 ارب ڈالر چرائے، جن میں سے 1.4 ارب ڈالر فروری میں کرپٹو ایکسچینج کمپنی بائی بٹ سے ہتھیائے گئے۔ یہ رقم 2024 ء میں حاصل کی گئی 1.2 ارب ڈالر کی غیر قانونی آمدنی کے علاوہ ہے ۔ شمالی کوریا نے اسٹیبل کوائن نامی کرپٹو کرنسی کے ذریعے ہتھیاروں، تانبے اور دیگر خام مال کی خرید و فروخت کی۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا نے اقوامِ متحدہ کی پابندیوں سے بچنے کے لیے اپنے آئی ٹی ماہرین کو چین، روس، لاؤس، کمبوڈیا، نائیجیریا، گنی، ایکویٹوریل گنی اور تنزانیہ سمیت کم از کم 8 ممالک میں بھیجا۔ رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ 40 ہزار مزدوروں کو روس بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے، جن میں کئی آئی ٹی ایکسپرٹس شامل ہوں گے۔ شمالی کوریا کے ماہرین نے اپنی شناخت چھپا کر امریکی اور جاپانی کمپنیوں کے اینیمیشن منصوبوں پر کام کیا، جن میں ایمیزون اور ایچ بی او میکس جیسے ادارے شامل تھے۔ ایم ایس ایم ٹی، جو 2024 میں قائم ہوئی تھی، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ اس کے رکن ممالک میں امریکا، برطانیہ، جنوبی کوریا، جاپان، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریلیا، کینیڈا، نیدرلینڈز، اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شمالی کوریا نے ا ئی ٹی

پڑھیں:

سرد موسم کا دل پر اثر: ہارٹ اٹیکس میں اضافے کی وجوہات اور ماہرین کی وارننگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو موسم سرما کے دوران دل کے امراض، خصوصاً ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ صرف سرد موسم کے اثرات ہیں یا روزمرہ کے معمولات میں تبدیلیاں بھی اس میں کردار ادا کرتی ہیں؟ یا شاید دونوں عوامل ایک ساتھ اس بڑھتی ہوئی شرح کے لیے ذمہ دار ہیں؟ اس سوال کا تفصیلی جواب امریکا کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی امراض قلب کی ماہر، پروفیسر ڈاکٹر پیٹریسیا واسیلو نے دیا ہے۔

ڈاکٹر پیٹریسیا کے مطابق سرد موسم میں انسانی جسم میں خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کو معمول سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے تاکہ خون کو پورے جسم میں پہنچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ دسمبر میں اکثر مقامات پر تعطیلات ہوتی ہیں اور روزمرہ کے معمولات متاثر ہوتے ہیں، جیسے کم نیند لینا، زیادہ میٹھا کھانا کھانا، یا ادویات کے استعمال میں کمی، جو سب مل کر دل پر اضافی دباؤ پیدا کرتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکا میں 25 دسمبر کو دل کے امراض کے باعث اموات کی شرح سال بھر کے دیگر دنوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے بعد 26 دسمبر اور یکم جنوری اس لحاظ سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔

علاوہ ازیں، ڈاکٹر پیٹریسیا نے بتایا کہ پیر کی صبح ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز کی شرح ہفتے کے باقی دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے کیونکہ نئے ہفتے کے آغاز پر کام کے دباؤ اور تناؤ کی سطح بڑھ جاتی ہے، یہ واضح مثال ہے کہ جسم اور جذبات پر تناؤ کے اثرات کس قدر نمایاں ہو سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر پیٹریسیا نے کچھ احتیاطی تدابیر بھی تجویز کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسم کے مطابق گرم لباس پہنیں، گھر یا محفوظ ماحول میں زیادہ وقت گزاریں اور ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوئیں تاکہ نظام تنفس کے انفیکشنز کے خطرات کم ہوں جو دل پر اضافی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

اگر کسی کو غیر معمولی علامات محسوس ہوں تو فوری طور پر طبی مدد حاصل کریں کیونکہ ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات کی شناخت زندگی بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ہارٹ اٹیک کی ممکنہ علامات میں قے یا متلی، سر چکرانا، سانس لینے میں دشواری، جبڑوں، کمر، گردن یا کندھوں میں درد، ہاتھ یا پیروں میں سن ہونا یا سوئیاں چبھنا، ٹھنڈے پسینے آنا، سینے میں جلن یا اچانک شدید تھکن اور کمزوری شامل ہیں۔

ڈاکٹر پیٹریسیا کا کہنا ہے کہ ان علامات کو پہچاننا اور بروقت ردعمل ظاہر کرنا نہ صرف خطرے کو کم کرتا ہے بلکہ زندگی بچانے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں مدرسے میں دھماکا‘ 2 بچے شہید‘ 8 زخمی
  • شمالی کوریا نے بحیرہ زرد پر راکٹ داغے‘ جنوبی کوریاکا الزام
  • جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر متعدد راکٹ داغنے کا الزام
  • شمالی وزیرستان: مدرسے میں دھماکا، دو بچے جاں بحق
  • سرد موسم کا دل پر اثر: ہارٹ اٹیکس میں اضافے کی وجوہات اور ماہرین کی وارننگ
  • شمالی وزیرستان؛ مدرسے میں دھماکا،2بچے شہید 8 زخمی ہوگئے
  • خالی پیٹ پھل کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا
  • پاکستان کو ڈیفالٹ کی خواہش رکھنے والے ناکام ہو گئے، ملک احمد خان
  • جنوبی کوریا اور جاپان نے روس و چین کی مشترکہ فضائی گشت کے جواب میں لڑاکا طیارے روانہ کیے
  • کوئٹہ، دفعہ 144 کا نفاذ، اسلحہ، ڈبل سواری، مفلر پہنے پر پابندی