Islam Times:
2026-07-24@04:43:15 GMT

ترکیہ عراق سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، عراقی رہنما

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

ترکیہ عراق سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، عراقی رہنما

الردینی کے مطابق ترکیہ سیاسی اور سیکورٹی حالات کا فائدہ اٹھا کر شمالی علاقوں خصوصاً موصل اور کرکوک میں جغرافیائی اور اقتصادی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق میں اہلِ تشیع زعما کے ہم آہنگی فریم ورک کے ایک رکن عقیل الردینی نے کہا ہے کہ ترکیہ عراق کی سرزمین میں اپنی توسیع پسندانہ لالچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عقیل الردینی نے نشاندہی کی کہ انقرہ صوبہ نینوا اور کرکوک کو اثر و رسوخ اور غلبے کے زاویے سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں ترکی کے فوجی وجود کے خاتمے کے لیے کیے گئے تمام سرکاری اور عوامی مطالبات کے باوجود ترکیہ نے اب تک انخلا کا کوئی سنجیدہ فیصلہ ظاہر نہیں کیا۔

الردینی کے مطابق ترکیہ سیاسی اور سیکورٹی حالات کا فائدہ اٹھا کر شمالی علاقوں خصوصاً موصل اور کرکوک میں جغرافیائی اور اقتصادی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی حالیہ کارروائی شمال میں جاری طویل جنگ کے خاتمے اور وہاں طاقت کے توازن کو بحال کرنے کی ایک کوشش ہے،عراقی حکومت کو ایک دوٹوک مؤقف اختیار کرنا چاہیے تاکہ ملک کی خودمختاری اور انقرہ کی مسلسل جارحیت کو روکا جا سکے۔

الردینی نے خبردار کیا کہ ترکی کے اقدامات پر مسلسل خاموشی عراق کے مؤقف اور مقام کو کمزور کرے گی، ایک جامع سفارتی اور سلامتیاتی حکمتِ عملی اپنائی جائے جو انقرہ کو عراق کے داخلی امور میں بڑھتی ہوئی مداخلت سے باز رکھے۔ قابلِ ذکر ہے کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے 26 اکتوبر 2026 کو اعلان کیا تھا کہ اس نے اپنے تمام جنگجوؤں کو ترکی کی سرزمین سے شمالی عراق منتقل کر دیا ہے تاکہ امن و جمہوری معاشرے کے قیام کے عمل کے دوسرے مرحلے کی تیاری کی جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف