پاکستان نے بیشتر معاشی اہداف حاصل کرلیے، آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
ایک سال میں پاکستان کے غیر ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے۔
آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اکثر معاشی اہداف حاصل کرلیے ہیں، اب معیشت مستحکم ہوگئی ہے جبکہ مہنگائی عارضی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ قرض کی قسط کی مد میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز وصول ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں آئندہ برسوں میں پاکستان کے ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی ہے۔
آئی ایم ایف نے سخت مانیٹری پالیسی پر زوردیا ہے جبکہ ایکس چینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاور سیکٹر میں مزید اصلاحات کی جائیں جبکہ، سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم ایف
پڑھیں:
پاکستان کی پرو ہاکی لیگ میں پہلی شکست
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پرو لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میچ میں نیدرلینڈز کے ہاتھوں 5-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول حنان شاہد نے کیا جبکہ دوسرا گول سفیان خان نے پنلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔ میچ کے آغاز میں پاکستان نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ابتدائی برتری حاصل کی، مگر نیدرلینڈز نے آخری 15 منٹ میں میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور پاکستان کی واپسی کے امکانات ختم کر دیے۔
کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نیدرلینڈز کے تجمین راینگا نے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں ابتدا میں ہمیں وقت لگا لیکن بعد میں اپنی کارکردگی بہتر کی اور تین پوائنٹس حاصل کیے۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنا اگلا گروپ میچ 12 دسمبر کو ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گی۔