سندھ، بیشتر شوگر ملز میں کرشنگ شروع نہ کی جاسکی، آبادگار پریشان
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
--فائل فوٹو
سندھ میں ایک ماہ گزر جانے کے باوجود بیشتر شوگر ملز میں کرشنگ کا عمل شروع نہیں کیا جاسکا۔ گنے کی امدادی قیمت کا تعین نہ ہونے کے باعث آبادگار سراپا احتجاج ہیں۔
آبادگاروں کا کہنا ہے کہ گنے کی کرشنگ میں تاخیر کے باعث گنے کی فصل کھیتوں میں کھڑی ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ نے شوگر ملز کی ان لینڈ فریٹ.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چینی کے نرخ 120 روپے تھے تو آبادگاروں کو گنے کا ریٹ 600 روپے فی من دیا جارہا ہے تھا جبکہ رواں سال چینی کی قیمت 220 روپے فی کلو ہونے کے باوجود شوگر ملز آبادگاروں کو گنے کی فی من قیمت 400 روپے دے رہی ہیں۔
دوسری جانب چینی کی قیمت دو سو 10 روپے سے تجاوز کرگئی ہے لیکن انتظامیہ اور پرائس کنٹرول قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔
کین کشنر سندھ کا موقف ہے کہ سندھ میں 15 سے زائد شوگر ملز میں کرشننگ کا عمل شروع کیا جاچکا ہے، گنے کی قیمت کا تعین حکومت کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔