اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فائل فوٹو۔
راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت منسوخ کر دی گئی، کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔
سماعت کی منسوخی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی نئی تاریخ کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیس کی
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔