اسلام آباد: ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے، جس کے نتیجے میں کارروائی بغیر کسی فیصلے کے ملتوی کر دی گئی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے وجوہات ظاہر کیے بغیر بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کی، جس کے بعد کارروائی فوری طور پر روک دی گئی۔ عدالت نے نئی تاریخ دینے یا بینچ کی ازسرِنو تشکیل کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا جو اس اہم کیس کی سماعت دوبارہ کرے گا، تاہم اس حوالے سے عدالتِ عالیہ کی جانب سے باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کیس کی سماعت اسلام آباد

پڑھیں:

سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا

سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی:(سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والے 70 سالہ عابد حسین دورانِ واپسی ہسپتال منتقلی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

عابد حسین کا مقدمہ، جو ان کے زیر تعمیر گھر سے متعلق تھا، سپریم کورٹ میں زیر التوا تھا اور آج کی سماعت کے لیے فکس تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے ہونی تھی۔

مقدمہ، سیریل نمبر 8، محمد رمضان بنام عابد حسین کے نام سے 22 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ میں دائر ہوا تھا اور پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی۔ آج کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔

عدالت سے واپسی کے دوران عابد حسین کو دل کا دورہ پڑا، جس پر فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی چل بسے۔

یہ واقعہ نہ صرف ان کے اہل خانہ کے لیے صدمہ ہے بلکہ عدالتی عمل کے لیے بھی افسوسناک لمحہ قرار دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر اظہارتعزیت۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین سے ملاقات،بڑے بھائی کے انتقال پر... ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا ایس آئی ایف سی مراعات تجویز نہیں کریگی، آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے اسپیشل اکنامک زون بنانے سے بھی روک دیا بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ڈگری کیس: جسٹس طارق کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونیکا امکان
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان
  • انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں طالبہ کو قتل کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد
  • ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت؛ جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان
  • عدالت عظمیٰ میں سماعت کیلیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا
  • سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا شخص چل بسا
  • سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا
  • سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا
  • سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی چل بسا
  • بغیر تنخواہ ایک دن گزارنا مشکل، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، حکومت سے واجبات لینا کتنا دشوار: اسلام آباد ہائیکورٹ