data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کے ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس خادم حسین سومرو نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی ہے، جس کے نتیجے میں کارروائی بغیر کسی فیصلے کے ملتوی کر دی گئی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ کیس کی سماعت کر رہا تھا۔ دورانِ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے وجوہات ظاہر کیے بغیر بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کی، جس کے بعد کارروائی فوری طور پر روک دی گئی۔ عدالت نے نئی تاریخ دینے یا بینچ کی ازسرِنو تشکیل کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا جو اس اہم کیس کی سماعت دوبارہ کرے گا، تاہم اس حوالے سے عدالتِ عالیہ کی جانب سے باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کیس کی سماعت اسلام آباد

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان