جسٹس جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کرنا تھی۔
سماعت کے دوران اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست بھی مقرر تھی۔ تاہم جسٹس خادم حسین سومرو کے معذرت کرنے کے بعد بینچ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ