عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کا کیس لارجر بینچ میں سماعت کیلیے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-12
اسلام آباد (صباح نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت29 اکتوبر کو ہو گی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بینچ میں شامل ہیں۔اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی تھی۔ اس سے قبل یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ٹیکس کیسز کے لیے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ بننے کے بعد سنگل بینچ کے کیسز ٹرانسفر کر دیے گئے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لارجر بینچ کے لیے
پڑھیں:
پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پشاور کی عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کے اوقات میں سماعت کاآغاز کردیا گیاہے ۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے باضابطہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رجسٹرار پشاورہائی کورٹ محمد زیب، پرنسپل سیکریٹری ٹو چیف جسٹس عادل مجید، ڈسٹرکٹ سیشن جج پشاور انعام اللہ وزیر، سینئر سول جج ارشد علی مہمند اور دیگر جوڈیشل افسران بھی موجود تھے۔
چیف جسٹس نے مذکورہ عدالت کا معائنہ بھی کیا اور ڈیوٹی پر موجود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج سے مختلف عدالتی امور پر بات چیت کی اور ججوں کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جاسکیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کی گئیں، اب سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتیں پشاور میں فعال کر دی گئی ہیں۔