ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم روندو کے صدر محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی میں حالیہ دنوں منعقد ہونے والے "کلچر شو" کے نام پر ہونے والے ناچ گانے، مخلوط اجتماعات اور بےپردگی پر مبنی پروگرام نہ صرف اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں بلکہ بلتستان کے روایتی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ ہمیشہ دینی غیرت، حیا اور پاکیزہ ثقافت کے حوالے سے پہچانا جاتا رہا ہے۔ ایسے پروگرام جن میں نوجوان نسل کو غفلت، بےحیائی اور مغربی طرزِ فکر کی جانب راغب کیا جائے، نہ ہماری جامعات کا مقصد ہیں اور نہ ہی ہماری قوم کے اخلاقی ڈھانچے سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ہم بلتستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ آئندہ اس نوعیت کے غیر اخلاقی اور غیر ثقافتی مظاہرے ہمارے معاشرے کے مذہبی و سماجی اصولوں کے خلاف ہیں، اور ان کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائے، متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، اور مستقبل میں یونیورسٹی کے تمام پروگراموں کو اسلامی و اخلاقی اقدار کے مطابق ترتیب دیا جائے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے دین، ثقافت اور حیا کے نظام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ دھرتی اہلِ ایمان اور اہلِ غیرت کی سرزمین ہے، اور یہاں اسلامی اصولوں کے خلاف کسی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلتستان یونیورسٹی کہ بلتستان ہونے والے

پڑھیں:

اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ

علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس برائے سیاسی عمل و آئندہ انتخابات گلگت بلتستان منعقد ہوا، سیاسی کمیٹی قائم کردی گئی، علامہ شبیر میثمی کمیٹی کے چیئرمین نامزد کئے گئے، مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز پر عملی جامہ پہناتے ہوئے سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے انتخابات میں منظم انداز میں آئی ٹی پی کو انتخابی میدان میں اتارنے کے لیے سیاسی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس امر کا اعلان اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹریز جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، سید مصور حسین نقوی، محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور وڈیو لنک کے ذریعے صوبائی آفس گلگت سے صوبائی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان شیخ مرزا علی، صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف اخوندزادہ، ضلعی صدر گلگت حاجی شاہ رئیس خان، شیخ حفاظت علی، شیر باز حسین، سخی احمد جان جبکہ بلتستان سے آئے ہوئے صوبائی و ضلعی عہدیداران حاجی محمد الیاس، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، مولانا نثار علی اتحادی شریک ہوئے۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے آئندہ صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لیے سیاسی عمل کو مضبوط بنانے کے لیے صوبائی اور مرکزی عہدیداروں نے بھرپور مشاورت کی۔ جس کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی جس کے لیے جی بی اور مرکزی عہدیداروں پر مشتمل سیاسی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا چیئرمین اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مختلف حکمت عملی پر غور و خوص کیا گیا اور مشاورت کے ساتھ بہتر تجاویز کو عملی جامہ پہنانے پر سیاسی میدان میں آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان سے دیگر جماعتوں کے ہونے والے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جی بی کے عہدیداروں کو اسلامی تحرک پاکستان کا پیغام عوام تک گھر گھر پہنچانے سمیت چیئرمین سیاسی کمیٹی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو جی بی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے کے لیے رہنمائی کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
  • اسلامی جمعیت طالبات کے زیر اہتمام ینگ فرنٹیئرز کیمپ
  • پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا: اسحاق ڈار
  • کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ پر اسحاق ڈار کا پیغام
  • کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، امیر مقام
  • اسرائیلی فوج کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، 2 فلسطینی شہید،3 گرفتار
  • یورپی یونین کا انسٹاگرام، فیس بُک اور ٹک ٹاک پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • معدنیات لیز اور ٹیکسز کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا، ایم ڈبلیو ایم روندو
  • جامعہ عروۃالوثقی میں شریعہ ایکسپرٹس اِن اسلامک بینکنگ پروگرام کا انعقاد