وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام اور ٹریفک نظام میں شفافیت لانے کے لیے جدید ای چالان سسٹم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک نظم و ضبط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ رکشے، موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں سب ہی کسی نہ کسی طرح قانون شکنی میں ملوث ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری نظم و ضبط قائم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اور ای چالان سسٹم اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ان کے مطابق اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں خودکار کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کی جائیں گی، جس سے انسانی مداخلت اور جانبداری کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت شہر میں جدید نگرانی کے 12 ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے، جنہیں مرحلہ وار پورے سندھ میں وسعت دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری اگر کسی ای چالان پر وضاحت یا اعتراض کرنا چاہیں تو وہ قریبی ٹریک سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں، جہاں عوامی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریک سسٹم سندھ حکومت کا ڈیجیٹل شفافیت کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جو شہریوں کی خدمت اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
مراد علی شاہ نے مزید ہدایت کی کہ سڑکوں پر واضح سائن بورڈز لگائے جائیں تاکہ عوام کو قوانین سے مکمل آگاہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ چالان کی رقم سے حاصل ہونے والے 15 فیصد کو عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جائے، جبکہ غلط یا ناجائز چالان کرنے والوں سے 30 فیصد جرمانہ وصول کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
جی بی پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یارمحمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم
گلگت:(نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔
اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے تینوں بڑے شہروں میں بجلی کی مساوی تقسیم، غیر قانونی برقی آلات کے خلاف کریک ڈاؤن اور محلے کی سطح پر کنزرویشن کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور غیر قانونی بجلی کے کنکشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کریں، بغیر میٹر بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔
جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس کنزرویشن کمیٹیوں کی نگرانی کرے، محکمہ برقیات لوڈ مینجمنٹ اور شیڈول پر سختی سے عمل کرے۔