وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے، یہ منصوبہ محض تکنیکی اپ گریڈ نہیں، بلکہ ڈجیٹل ترقی، شفافیت اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جواب دہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے، TRACS کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ  یہ TRACS نظام انصاف، اعتماد اور شفافیت کو فروغ دے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے وزیرداخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی پولیس، ایکسائیز، ٹرانسپورٹ، قانون اورمحکمہ داخلہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سنہ 1965 کے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم عوامی مفاد میں اہم قانون سازی ہے، ابتدائی طور پرTRACS کا آغاز کراچی سے 200 کیمرے نصب کر کے کیا گیا ہے، منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12000 تک بڑھائی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی،  عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے TRACS مراکز قائم کیے گئے ہیں، شہری ای-ٹکٹ کی وضاحت یا اپیل کے لیے TRACS سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں، سِٹیزن-پولیس لائیزن کمیٹی CPLC کو نظرِثانی کے عمل میں شامل کر کے احتساب مزید مضبوط کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ TRACS سندھ کی سڑکوں کو محفوظ بنانے کی تاریخی پیش رفت ہے، یہ منصوبہ صرف پولیس نہیں، بلکہ ہر شہری کی بہتری کے لیے اصلاحی قدم ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف حکمرانی سندھ حکومت کا عزم ہے، فخر کے ساتھ تبدیلی کے سفر کا آغاز آج اپنے شہر کراچی سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پُرعزم ہیں کہ اس کے ثمرات جلد سندھ کے ہر شہر اور قصبے تک پہنچیں گے، سندھ میں اسمارٹ گورننس اور عوامی اعتماد کی علامت TRACS ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا

کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں 6 جون کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیجیت دپکے نے کہا ہے کہ وہ 6 جون کو بھارت واپس آ کر دہلی کے جنتر منتر پر پرامن احتجاج کا آغاز کریں گے۔ ان کا مؤقف ہے کہ ملک میں مختلف امتحانی تنازعات کے باعث طلبہ کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے، جس پر فوری طور پر ذمے داری طے کی جانی چاہیے۔

دپکے نے مطالبہ کیا ہے کہ نیٹ یو جی پیپر لیک، سی بی ایس ای، سی یو ای ٹی اور ایس ایس سی جی ڈی سمیت مختلف امتحانی بے ضابطگیوں کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

ان کا دعویٰ ہے کہ امتحانی نظام میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں سے ایک کروڑ سے زائد طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں طلبا، نوجوانوں اور اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 6 جون کو دہلی میں ان کے احتجاج میں شریک ہوں۔

دپکے کے مطابق پیپر لیک اور دیگر تنازعات کے باعث طلبا شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے، کئی نوجوانوں کی محنت ضائع ہوئی اور بعض افسوسناک واقعات میں خودکشی جیسے سنگین نتائج بھی سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں ذمے داروں کا تعین ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دستخط کر چکے ہیں جبکہ لکھنؤ، جے پور، دہلی اور مہاراشٹر سمیت مختلف شہروں میں پہلے ہی احتجاجی مظاہرے کیے جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے باوجود اگر احتساب نہ کیا گیا تو عوامی اعتماد مزید متاثر ہوگا اور طلبا بار بار نقصان اٹھاتے رہیں گے، جبکہ متعلقہ ادارے کسی مؤثر کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ دہلی پہنچ کر جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت کے لیے حکام سے رابطہ کریں گے اور یہ احتجاج مکمل طور پر پرامن اور آئینی دائرے میں ہوگا۔

دپکے نے یہ بھی کہا کہ انہیں امریکا میں ملازمت کی پیشکش ہوئی تھی، تاہم انہوں نے بیرون ملک جانے کے بجائے بھارت واپس آ کر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں بچوں کا بیڈ ٹائم کیوں معطل کردیا؟