شہرِ قائد میں ای چالان سسٹم کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ۔
سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جو چیزیں ضروری ہے اس پرکام کرنا چاہیے، ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی اور جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12 ہزار تک بڑھائی جائے گی جب کہ نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہری ای-ٹکٹ کی وضاحت یا اپیل کیلئےٹریکس سینٹرسے رجوع کرسکتے ہیں، عوامی رہنمائی اور سہولت کیلئے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ سڑکوں پر مکمل سائن لگنے چاہئیں تاکہ لوگوں کو علم ہوسکے، چالان کے ذریعے جو 15فیصد ملنا ہے کوشش کریں گے جاری رہے، ایسا بھی کچھ کرنا چاہیے کہ جس نے غلط چالان دیا ہو اس سے 30 فیصد لیا جائے۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹریفک پولیس کا غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز کو لیگل نوٹسز جاری
علی ساہی :ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے متعدد مقامات پر 3 دن کے لیگل نوٹسز بھجوانا شروع کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میرج ہالز، مارکیز، اسٹورز، کمرشل مارکیٹس اور دیگر کاروباری مراکز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹس میں واضح ہدایت کی گئی ہے کہ مین روڈز اور سروس روڈز پر کسی قسم کی غیر قانونی پارکنگ نہ کی جائے۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
نوٹس کے مطابق متعلقہ ادارے اپنے سٹاف، گیسٹ اور وزٹرز کی گاڑیوں کیلئے مناسب پارکنگ کا انتظام کریں,تین دن کے اندر اندر تمام کاروباری افراد مطلوبہ پارکنگ انتظامات مکمل کریں,ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کیخلاف جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہر میں ٹریفک جام میں کمی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔