ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی: وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت کیمروں کی تعداد 12000 تک بڑھائی جائے گی، نظام کو مرحلہ وار سندھ بھر میں وسعت دی جائے گی، عوامی رہنمائی اور سہولت کے لیے ٹریک مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب میں ٹریفک قوانین سخت ہونے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
علی ساہی : پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شہریوں کی دلچسپی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ 12 روز کے دوران 15 لاکھ شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے، جبکہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 18 ہزار افراد نے لائسنس بنوانے کیلئے مراکز کا رخ کیا,خواتین کو با اختیار بنانے کے سلسلے میں 13 ہزار سے زائد خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے.
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ8 لاکھ سے زائد شہری گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل کے ذریعے سہولت حاصل کر چکے ہیں، شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے صوبے بھر میں لائسنسنگ سہولیات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز کا دورانیہ بڑھا کر تین شفٹوں پر مشتمل کردیا گیا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو زیادہ وقت تک سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس کے اجرا کیلئے مراکز پر پہنچ رہی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ لمبی قطاروں اور انتظار سے بچنے کیلئے آن لائن پورٹل استعمال کیا جائے۔