اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ اور پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی معاونت کا کلیدی کردار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں معاشی اصلاحات و اقدامات کے مؤثر نفاذ پر اظہار اطمینان معاشی ٹیم بالخصوص وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کی ٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم کی جانب سے حالیہ مالی اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے، ڈیفالٹ کے دہانے سے ملک کو استحکام اور ترقی کی سمت میں گامزن کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس کیلئے سب نے مل کر قربانی دی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دے کر اور قوم نے معاشی مشکلات برداشت کرکے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کامیاب کیس اسٹڈی کے طور پر دنیا بھر میں مثال بن گئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ترقی کی

پڑھیں:

بلوچستان کی ترقی  اور معاشی خوشحالی کیلئے ایک اور اہم سنگ میل

 معاشی خوشحالی کی ضامن اہم قومی شاہراہ این -25مستونگ تا چمن پر مرحلہ وار کام تیزی سے جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ کی تعمیر و توسیع کا منصوبہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کی زیر نگرانی جاری ہے۔

این-25 پر تعمیراتی ذمہ داری فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔ یہ قومی شاہراہ مستونگ، کچلاک، کوئٹہ، قلعہ عبداللہ اور چمن جیسے اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

این-25 مستونگ تا چمن شاہراہ  198 کلومیٹر کا طویل منصوبہ 3 حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ مستونگ تا کچلاک 88 کلومیٹر، دوسرا حصہ کچلاک تا قلعہ عبداللہ 62 کلومیٹر پر مشتمل ہے۔

این-25 کا تیسرا حصہ قلعہ عبداللہ تا چمن 48 کلو میٹر میں  (2.5 کلومیٹر)  خوجک ٹنل بھی شامل جبکہ پہلے مرحلہ میں قلعہ عبداللہ تا چمن (48 کلومیٹر) سڑک کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کشادہ کیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اکہترکی جنگ میں پاک بحریہ دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے، فیلڈ مارشل
  • اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ میں فیلڈ مارشل کی معاونت کلیدی ہے: وزیراعظم
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی  اور معاشی خوشحالی کیلئے ایک اور اہم سنگ میل
  • پاکستان جلد قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا، وزیراعظم
  •   گوادر بندرگاہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گی، بدعنوانی سے انصاف متاثر ہو گا: شہباز شریف
  • معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کی یقین دہانی، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.29 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز ملکی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں: علی پرویز ملک
  • تاجربرادری کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسزبننے پر مبارکباد