27 اکتوبر سیاہ ترین دن ، کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے: صدر ، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک :لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر زرداری نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی افواج کا سری نگر پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی، بھارت کی 5 اگست 2019 کی کارروائیاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں۔
ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر اجتماعی سزائیں، املاک کی تباہی اور فوجی محاصرہ ناقابلِ قبول ہیں، عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے، کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا تاریک دن یاد دلاتا ہے، 78 سال قبل بھارت نے اپنی افواج سری نگر بھیج کر قبضہ کیا، بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو پامال کیا۔
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت ہے، کشمیر کے بغیر برصغیر میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، پاکستان عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کرتا رہے گا، 24 کروڑ پاکستانی کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
انڈونیشین صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ، مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈونیشیا کے صدر ابوووسوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ دیا گیا، معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا، برادر اسلامی ممالک انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
انڈونیشیا کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور پاکستان اور انڈونیشیا کے قومی ترانے بجائے گئے۔
بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
برادر اسلامی ملک کے صدر ابووسو بیانتو نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے وفد کے ارکان جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا، اس کے بعد انڈونیشی صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔،
اب انڈونیشیا کے صدر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف میں وفود کی سطح پر بات چیت ہوگی۔