آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے بندے پورے کر لیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے جتنے بندے چاہئیں ہوں گے انشااللہ اتنے بندے ہوں گے، تحریک عدم پیش کرنے کے وقت کا فیصلہ لیڈرشپ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی، راجہ فاروق حیدر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود اور وزیر خزانہ عبدالماجد خان سمیت ان کے ساتھی وزرا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے ارکان اسمبلی میں سردار محمد حسین، چوہدری ارشد حسین، چوہدری محمد رشید، چوہدری محمد اخلاق، چوہدری اور یاسر سلطان شامل ہیں، جبکہ وزیر تعلیم کالجز آزاد کشمیر جو فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں، انہوں نے بھی فریال تالپور سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے ساتھی وزرا کے ہمراہ فریال تالپور سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں عاصم شریف بٹ، اکبر ابراہیم اور فہیم ربانی شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد ان 10 ارکان اسمبلی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ارکان کی ایوان میں تعداد 17 ہے، جبکہ 10 نئے ارکان اسمبلی کی شمولیت کے بعد تعداد 27 ہو گئی ہے، جو سادہ اکثریت بنتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر حکومت سازی سردار تنویر الیاس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حکومت سازی سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی کے لیے

پڑھیں:

الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے بذریعہ خورشید شاہ و ندیم چن پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی آفر کی تھی: مصدق ملک

وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ  فروری 2024ء کے الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر حکومت بنانے کی آفر کی تھی۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں مصدق ملک اور پی ٹی آئی رہنما شفیع اللّٰہ جان نے شرکت کی۔

پروگرام میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ نے تحریکِ انصاف سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے اور ساتھ ہی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اپنی لگائی آگ خود بجھانا ہو گی۔

خیبرپختونخوا کا مقدمہ اڈیالہ میں نہیں سرکاری اداروں میں لڑیں، گورنر کا وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صوبے کا مقدمہ اڈیالہ میں نہ لڑیں، سرکاری اداروں میں لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ آؤٹ آف کنٹرول معاملات میں ٹھہراؤ آ جائے تو پی ٹی آئی سے بات چیت شروع ہو سکتی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کر کے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں، آپ حکومت بنا لیں اور اپنی زیرِ نگرانی فارم 45 اور 47 کھول کر دیکھ لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اور کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کو بلا مشروط سپورٹ کرتی ہے، آئیے آپ حکومت بنائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دو بار پی پی کی پیشکش ٹھکرا دی، یہ نہ حکومت چلانا چاہتے ہیں اور نہ کسی کو چلنے دینا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی خود بتا دے کہ وہ آخر چاہتی کیا ہے؟

انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم نےایوان میں کہا کہ وہ پی ٹی آئی سے بات کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے وزیرِ اعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو ٹھکرا دیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج ملاقات کا وقت ختم ہو گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ آپ حکومت سے بات کرنا بھی نہیں چاہتے لوگوں کو بے اختیار سمجھتے ہیں، اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ ہمارے پاس اختیار نہیں، بات نہیں کرنی تو گلہ کس بات کا ہے؟

اُن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنا بیانیہ بدلنا ہو گا، ایک عجیب سا جال بُنا جا رہا ہے، جس میں کئی بیانیے سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین