Jang News:
2026-07-24@04:40:56 GMT

فریال تالپور کا فارورڈ بلاک کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

فریال تالپور کا فارورڈ بلاک کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ

فریال تالپور—فائل فوٹو

اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور نے فارورڈ بلاک کےارکان کو عشائیہ دیا ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شامل فارورڈ بلاک سمیت تمام اراکینِ اسمبلی سندھ ہاؤس پہنچ گئے۔

سندھ ہاؤس پہنچنے والوں میں یاسر سلطان، چوہدری ارشد، سردار محمد حسین، چوہدری اخلاق، ماجد خان، اکبر ابراہیم، فہیم اختر کیانی،عاصم شریف بٹ، وزیرِ تعلیم آزاد کشمیر ملک ظفر اقبال و دیگر شامل ہیں۔

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے ممبران چوہدری یاسین کی قیادت میں سندھ ہاؤس پہنچے ہیں۔

آزاد کشمیر: پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر پاکستانِ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارورڈ بلاک کے 9 وزراء پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

سردار یعقوب، تنویر الیاس، لطیف اکبر، میاں وحید، فیصل راٹھور، سردار جاوید ایوب، ضیاء القمر، جاوید اقبال بڈھانوی و دیگر بھی سندھ ہاؤس میں فریال تالپور کے عشائیے میں شرکت کرنے پہنچے ہیں۔

پیپلز پارٹی نے 30 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کررکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطلوبہ نمبر مکمل ہونے کےبعد پیپلز پارٹی جلد تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کااعلان کرے گی۔

دوسری جانب سردار تنویر الیاس نے سندھ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پورے ہو گئے، کل بھی کہا تھا کہ نمبروں کا کوئی مسئلہ نہیں، تحریکِ عدم اعتماد کا فیصلہ ابھی کرنا ہے، قیادت فیصلہ کرے گی۔

موجودہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کو ہٹانے کا فیصلہ

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی پولیٹیکل انچارج برائے آزاد کشمیر فریال تالپور کی زیرِ صدارت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے موجودہ وزیرِ اعظم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کی تحریک کے لیے مطلوبہ نمبرز پورے کر لیے ہیں، جلد ہی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق اجلاس میں شریک ارکان نے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، سیاسی استحکام اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے پارٹی کےفیصلوں کی حمایت کا عزم بھی کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فارورڈ بلاک کے فریال تالپور پیپلز پارٹی سندھ ہاو س

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری